Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیحرمین شریفین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، لاکھوں کارکن دفاع کیلئے تیار ہیں،مولانا عبدالقادرلونیبارود کے ڈھیر پر ناچتی دنیاابن خلدون کی تاریخ دانگی اور جدید افغان و عالمگیر جغرافیائی سیاستملگری استادان ضلع چمن کی رکنیت سازی مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگیکوہاٹ پولیس لائن دھماکا، وزیراعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمتصحافی نصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیحرمین شریفین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، لاکھوں کارکن دفاع کیلئے تیار ہیں،مولانا عبدالقادرلونیبارود کے ڈھیر پر ناچتی دنیاابن خلدون کی تاریخ دانگی اور جدید افغان و عالمگیر جغرافیائی سیاستملگری استادان ضلع چمن کی رکنیت سازی مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگیکوہاٹ پولیس لائن دھماکا، وزیراعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمتصحافی نصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاج

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران اور بشریٰ بی بی نے فیصلہ چیلنج کردیا، سزا معطلی کی درخواست


اسلام آباد: عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے سزا معطلی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیلیں خارج کی تھیں۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ سزا معطلی کی درخواست مسترد کرنا انصاف کے تقاضوں کے خلاف تھا، درخواست قابلِ سماعت مان کر بھی کیس کے نکات نظرانداز کیے گئے، دورانِ قید بینائی کا عارضہ لاحق ہوا، علاج کے لیے جیل سے باہر منتقل کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو شدید صحت مسائل کے باوجود رہائی نہ دینا ناانصافی ہے، تنہائی میں قید سے دونوں کو غیرمعمولی ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا، سزا معطلی کی درخواست جان بوجھ کر مؤخر کی جاتی رہی، ٹرائل کے دوران ضمانت مل چکی تھی، الزام بے بنیاد قرار دیے گئے تھے۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سزا معطلی پر فیصلہ کرتے ہوئے مقدمے کے نکات دیکھنا قانونی طور پرممکن ہے، شواہد کا ابتدائی جائزہ لیے بغیر درخواست مسترد کرنا غلط تھا، نیب نے بار بار التواء لےکر اپیل کو طول دیا اور انصاف میں تاخیر پیدا کی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا طریقۂ کار غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ تھا، غیرقانونی گرفتاری پر اعلیٰ عدالت نے رہائی کا حکم دیا تھا، احتساب کے نام پر سیاسی بنیادوں پر کارروائی کی گئی، نیب قوانین میں ترمیم سے حتمی اپیل آئینی عدالت کو سننے کا اختیار دیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپیل میں آئینی عدالت جانے کا ذکر موجود نہیں، سزا معطلی کی اپیل سپریم کورٹ میں ہی قابل سماعت ہے، ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دے کر سزا معطل کی جائے، رہائی کا حکم دیاجائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *