Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدمخبر زندہ انسان مردہپاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدمخبر زندہ انسان مردہ

وزن کم کرنیوالے انجیکشنز ذائقے اور سونگھنے کی حس متاثر کر سکتے ہیں: تحقیق

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے استعمال ہونے والے مشہور انجیکشنز مونجارو اور اوزیمپک استعمال کرنے والے افراد میں ذائقہ اور سونگھنے کی حس متاثر ہونے کا خطرہ تقریباً 50 فی صد تک بڑھ سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اگرچہ یہ ادویات بھوک کم کرکے اوسطاً جسمانی وزن میں تقریباً 15 فی صد کمی لانے میں مؤثر ثابت ہوئی ہیں۔ تاہم، ان کے استعمال سے بعض افراد میں کھانوں کا ذائقہ اور خوشبو محسوس کرنے کی صلاحیت بھی تبدیل ہو سکتی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں میں عام طور پر ہر ایک ہزار میں تقریباً دو افراد کو ذائقہ اور سونگھنے کی حس میں تبدیلی کا سامنا ہوتا ہے لیکن جی ایل پی-1 گروپ سے تعلق رکھنے والی یہ ادویات اس خطرے کو تقریباً دوگنا کر سکتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس ضمنی اثر کا امکان کم ہے۔ تاہم، وزن کم کرنے والی ادویات استعمال کرنے والے افراد کو ذائقہ یا سونگھنے کی حس میں غیر معمولی تبدیلی محسوس ہو تو اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرنا چاہیے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *