Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درجبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درج

جج کی نیت صرف اللہ جانتا ہے، ہمیں اس طرف نہ لے کر جائیں کہ بے ایمان لکھ دیں، سپریم کورٹ


سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ جج کی نیت صرف اللہ جانتا ہے، ہمیں اس طرف نہ لے کر جائیں کہ بے ایمان لکھ دیں۔

عدالت عظمیٰ نے نایاب عمرانی کی بہن صنم عمرانی قتل کیس میں گواہیوں کو غلط ریکارڈ کرنے کے معاملے پر ٹرائل کورٹ کو ریکارڈ درست کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ عدالتی حکم موصول ہونے کے بعد 2 ہفتوں کے اندر گواہیوں میں ضروری تصحیح کی جائے۔

سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا گواہی کی ریکارڈنگ ہو چکی ہے؟ اس پر ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ نے میمورنڈم جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ وکیل نے مزید کہا کہ انہیں ہائیکورٹ کے حکم پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ گواہی کا درست ریکارڈ کرنا عدالتی معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی غلطی عدالت کے نوٹس میں آ جائے تو کیا اس کی درستگی نہیں کی جا سکتی؟ سماعت کے دوران نایاب عمرانی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے میں وقوعہ کی تاریخ تک غلط درج کر دی گئی ہے۔

اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ عدالت تاریخ کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے۔ نایاب عمرانی کے وکیل نے مزید مؤقف اپنایا کہ ان کی جرح بھی درست طور پر عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہیں بنائی گئی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ہدایت کی کہ صرف گواہی میں موجود غلطیوں کی نشاندہی کی جائے۔

سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ اگر عدالت خود ہی بروقت تصحیح کر لیتی تو معاملہ سپریم کورٹ تک نہ پہنچتا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو آئین کے آرٹیکل 187 کے تحت مکمل اختیارات حاصل ہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے مزید کہا کہ کسی جج کی نیت کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے ۔ عدالت کو اس سمت نہ لے جایا جائے کہ بے ایمانی سے متعلق کوئی آبزرویشن دینا پڑے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ کیا عدالت ہائیکورٹ کو اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیدے، تاہم بعد ازاں واضح کیا کہ عدالت صرف مقدمے میں گواہیوں کی درستگی کا حکم دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ درخواست گزار نے مقدمے میں غلط گواہیاں ریکارڈ کیے جانے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، جس پر عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ریکارڈ کی تصحیح کی ہدایت جاری کر دی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *