Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

گڑھی خدابخش میں بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ پر قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب


نوڈیرو (رپورٹ:عابد بھٹو) دخترے مشرق شھید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کی 73 ویں سالگرہ آخری آرامگاھ گڑھی خدابخش بھٹو میں لاڑکانہ ڈسٹرکٹ کی جانب سے منائی گئی ،شھید بینظیر بھٹو کی مزار پر قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ڈسٹرکٹ کونسل لاڑکانہ کے چیئرمین ،ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری اعجاز احمد لغاری ،ڈویزنل جنرل سیکرٹری عبدالفتاح بھٹو ،اسداللہ بھٹو ،سید ارشد شاھ راشدی، محمد انور برڑو،حاجی عبدالخالق بھٹو ،ایڈووکیٹ دیدار علی بھٹو،سرفراز میرانی،حاجی ممتاز چھوان،خالد رضا جونیجو،سید کاشف اعظم شاھ راشدی ،سید مظفر شاھ،محمد حلیم ناریجو،محمد سلیم منگی،نزاکت جونیجو،خالد کریم منگریو،اظھر نعمت اللہ ناریجو،طالب حسین جروار ،عاقب سمون،سنجے کمار ،صدیق کنبھر سمیت دیگر جیالے بڑی تعداد میں شریک تھے اس موقعہ پر شھید رانی بینظیر بھٹو کے مغفرت و بلند درجات کے لیئے دعا مانگی گئی اور خراج عقیدت پیش کیا گیا،علاوہ ازیں گڑھی خدابخش بھٹو گورنمینٹ ہسپتال میں سالگرہ کے حوالے سے تھلسیما کے مریضوں کے لیئے بلڈ کا عطیہ بھی دیا گیا جس میں اعجاز احمد لغاری ،سید ارشد علی شاھ راشدی،محمدانور برڑو ،سرفراز میرانی سمیت دیگر عہدیداروں و کارکنان نے بلڈ کا عطیہ دے کر شھید رانی محترمہ بینظیر بھٹو سے محبت کا اظہار کیا ہے ۔دوسری جانب لیڈیز ونگ کے عہدیداران آپا نصیبان چنا،آپا بشیران موھل،آپا شبانہ ڈومکی، ودیگر نے بھی مزار پر قرآن خوانی کرکے فاتحہ خوانی کی ہے ۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *