Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
قلعہ سیف اللہ میں سیاسی و قبائلی رہنما کے فرزند پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، 3 افراد زخمی23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 2026 کا آغاز 3 نومبر سے مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگاپولیس حوالدار یاسر کی مداخلت نے میرا گھر اجاڑ دیا، سابقہ اہلیہ اور اہلکار کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، محمد آصفبابائے سیاست انور سیف اللہ خان کی ملک کیلئے خدمات قابل تعریف ہےفاٹا کو دس سال بعد بھی بندوبستی نظام نہیں مل سکا، انضمام کے نتائج پر سنجیدہ سوالات ہیں، مولانا فضل الرحمٰنسندھ حکومت کے تعاون سے ضلع میرپورخاص اور عمرکوٹ کے غیر رسمی تعلیمی مراکز کے لیے ڈیجیٹل ٹیبلٹس کی تقسیمسپریم کورٹ کے دو بنچز 4 سے 6 نومبر تک کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گےعوامی مسائل کا حل افسران اپنی ذمہ داری سمجھیں، چیف سیکرٹری بلوچستانآغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج کے منصوبوں میں تاخیر اور بھرتیوں پر سینیٹ ذیلی کمیٹی کے تحفظاتڈیجیٹل سروس ڈلیوری جدید طرز حکمرانی کا بنیادی تقاضا ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیقلعہ سیف اللہ میں سیاسی و قبائلی رہنما کے فرزند پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، 3 افراد زخمی23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 2026 کا آغاز 3 نومبر سے مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگاپولیس حوالدار یاسر کی مداخلت نے میرا گھر اجاڑ دیا، سابقہ اہلیہ اور اہلکار کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، محمد آصفبابائے سیاست انور سیف اللہ خان کی ملک کیلئے خدمات قابل تعریف ہےفاٹا کو دس سال بعد بھی بندوبستی نظام نہیں مل سکا، انضمام کے نتائج پر سنجیدہ سوالات ہیں، مولانا فضل الرحمٰنسندھ حکومت کے تعاون سے ضلع میرپورخاص اور عمرکوٹ کے غیر رسمی تعلیمی مراکز کے لیے ڈیجیٹل ٹیبلٹس کی تقسیمسپریم کورٹ کے دو بنچز 4 سے 6 نومبر تک کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گےعوامی مسائل کا حل افسران اپنی ذمہ داری سمجھیں، چیف سیکرٹری بلوچستانآغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج کے منصوبوں میں تاخیر اور بھرتیوں پر سینیٹ ذیلی کمیٹی کے تحفظاتڈیجیٹل سروس ڈلیوری جدید طرز حکمرانی کا بنیادی تقاضا ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

وزیر داخلہ محسن نقوی منصورہ پہنچ گئے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم سے ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس اہم ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ایران امریکا مفاہمت کے بعد خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے ایران امریکا مفاہمت کو خطے کے استحکام و امن کے لیے خوش آئند قرار دیا ۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ایران امریکا مفاہمت پر پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران امریکا مذاکرات اور اس حوالے سے حکومتی اقدامات پر امیر جماعت اسلامی کو اعتماد میں لیا۔ ملاقات میں حافظ نعیم الرحمن نے صومالیہ میں پھنسے پاکستانیوں کی فوری اور بحفاظت بازیابی کے لیے حکومت سے مؤثر سفارتی کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

ملاقات میں ملکی معیشت کی بہتری اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایران امریکا مفاہمت کے حوالے سے پاکستان کے تاریخی کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس عمل سے پورے خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

محسن نقوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے امن کے لیے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے۔ اللہ کے حضور سربسجود ہیں کہ ہماری حقیر کاوشوں کو قبول فرمایا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *