Banner

ڈاکٹر سرجن اعظم بنگلزئی کے اعزاز میں تقریب کا اعلان

Share

Share This Post

or copy the link

ادبی منظر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شیخ فرید
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر سرجن اعظم بنگلزئی کے اعزاز میں تقریب کا اعلان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دخترانِ بلوچستان ایوارڈ ، گورنر جعفر خان مندوخیل کی شرکت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایکسپو سینٹر کوئٹہ میں جامعات کے 920 طلبہ کا اجتماع ، راحیلہ درانی کا خطاب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ * شیخ فرید
کوئٹہ کے موسم کا تقاضا ہے کہ آئے روز کوئی نہ کوئی تقریب منعقد کی جائے ۔ مگر شہر میں یکے بعد دیگرے افسوس ناک واقعات سے دل غموں سے پارہ پارہ ہے ۔
اِ س کے باوجود اہلیانِ شہر کچھ نہ کچھ علمی ، ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں سے دل بہلانے کے اسباب کرتے رہتے ہیں ۔اللہ اپنے فضل و کرم سے کوئٹہ کو دائمی امن و آشتی عطا فرمائے ۔
سوموار 15 جون کو بزمِ ادب و فن کے پروفیسر خورشید افروز ڈاکٹر سرجن اعظم بنگلزئی کی کتاب ،، دیو سائی،, کی تقریبِ رونمائی کر رہے ہیں ۔ خورشید افروز کا ادبی حلقوں میں بڑا نام اور ,, مشاہیرِ بلوچستان ،, تو اُن کا فقید المثال ادبی معرکہ ہے جو موصوف نے سر کر لیا ہے
سوموار کو ہونے والی تقریب کی صدارت معروف افسانہ نگار آغاگل کریں گے ، جبکہ اہلِ قلم کتاب اور صاحبِ کتاب پر اپنے مقالات پڑھیں گے ۔ دخترانِ بلوچستان کی تقسیمِ ایورڈز کی تقریب خانہ فرہنگ ایران کے خوبصورت آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی ۔
مذکورہ تقریب بلوچستان وومن پروموٹ ٹیلنٹ کے زیرِ اہتمام ہوئی ۔ جس میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں شروعات سے خواتین کیلئے معیاری تعلیم اور ترقی کا پرزور حامی رہا ہوں ۔ میں نے اپنے خاندان میں اپنی بیٹیوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی زور دیا تاکہ وہ آگے جاکر نہ صرف دیگر خواتین کا احترام کریں نئی بلکہ نئی نسل کیلئے ایک قابلِ تقلید مثال قائم کریں۔ گورنر نے مزید کہا کہ معاشی خودمختاری وہ بنیاد ہے جو کسی بھی عورت کو اپنے اور دوسروں کے حقوق و اختیارات محفوظ کرنے کے قابل بناتی ہے۔ مجھے بلوچستان وومن پروموٹ ٹیلنٹ کے زیر اہتمام اس ایوارڈ پروگرام کا حصہ بننے پر فخر ہے ۔ اس موقع پر صوبائی وزراء میر سلیم کھوسہ، میر عاصم کرد گیلو، حاجی محمد خان لہڑی، حاجی برکت رند ، ڈائریکٹر جنرل ایرانی کلچرل سینٹر ابو الحسن ، ایڈیشنل سیکرٹری راجہ عطر عباس ، ڈاکٹر فارس رند اور سید شاہ زیب رضا سمیت سینئر لیڈی ڈاکٹروں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ دیگر مقررین نے تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ نے ہم شاندار قومی اقدار اور روایات کی پاسداری کرتے ہیں۔ ہم تمام خواتین چاہے وہ بطور ماں، بیٹی، بہن یا بیوی ہوں کا احترام کرتے ہیں۔ ہماری خواتین ڈاکٹرز سچی مسیحا ہیں، دن رات مریضوں کی خدمت کر رہی ہیں۔ آپریشن تھیٹرز سے لیکر ریسرچ لیبارٹریز تک، کمیونٹی کلینک سے لیکر دیہی مراکز صحت تک، وہ صحتمند اور خوشحال بلوچستان کے وژن کے تحت شاندار خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
تقریب میں بہترین خدمات کے اعتراف میں خواتین کو ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ بابِ نور فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ایکسپو سینٹر کوئٹہ میں ایجوکیشنل ایکسپو اور کیریئر کونسلنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں صوبے بھر سے 920 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
تقریب کے منتظمین میں بابِ نور فاؤنڈیشن کے بانی نثار احمد اور شریک بانی مصور خان اچکزئی شامل تھے ۔تقریب کی مہمانِ خصوصی وزیرِ تعلیم بلوچستان محترمہ راحیلہ درانی تھیں ، جبکہ مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید اور وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے بطورِ خصوصی مہمان شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور قومی ترانے سے ہوا۔ بعد ازاں موڈریٹر ظہور احمد کی زیرِ نگرانی پینل ڈسکشن منعقد ہوا، جس میں نومی کاسی (بلوچستان تھنک ٹینک نیٹ ورک)، عمران خان (ڈپٹی ڈائریکٹر کیریئر سروسز، بیوٹمز ، اور عبدالحکیم (اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز) نے طلبہ کو مستقبل کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ مواقع کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔ایکسپو میں 23 معروف جامعات اور تعلیمی اداروں نے اپنے معلوماتی و کیریئر کونسلنگ اسٹالز قائم کیے، جن میں بیوٹمز بولان میڈیکل کالج یونیورسٹی ، لمز اور قائداعظم یونیورسٹی کے علاؤہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد ، یونیورسٹی آف پنجاب ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سمیت دیگر ادارے شامل تھے۔ ان جامعات کے نمائندوں نے طلبہ کو داخلوں ، اسکالرشپس ، مختلف ڈگری پروگرامز اور کیریئر کے مواقع سے متعلق معلومات فراہم کیں۔

ڈاکٹر سرجن اعظم بنگلزئی کے اعزاز میں تقریب کا اعلان

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us