Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

عوام پاکستان پارٹی بلوچستان نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

عوام پاکستان پارٹی بلوچستان نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا
یہ عوام اور ملازمین دشمن بجٹ ہے۔ مہنگائی میں مذید اضافہ ھوگا۔ صوبائی جنرل سیکرٹری اے پی پی
بجٹ میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کے لیے کوئی مؤثر اقدامات شامل نہیں، عوام پاکستان پارٹی
کوئٹہ (پ ر) عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے وفاقی بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے عوام، ملازمین، محنت کشوں، کسانوں اور متوسط طبقے کے مفادات کے خلاف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا بجٹ ملک کے کروڑوں عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہا ہے اور اس میں عام آدمی کو درپیش معاشی مسائل کے حل کے لیے کوئی جامع اور مؤثر حکمت عملی نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت شدید مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی عدم استحکام کا شکار ہے۔ عوام پہلے ہی بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات، ادویات اور اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، لیکن وفاقی بجٹ میں ایسے اقدامات شامل نہیں کیے گئے جن سے عام شہریوں کو حقیقی ریلیف مل سکتا۔ حکومت نے ایک مرتبہ پھر عوامی فلاح و بہبود کے بجائے اعداد و شمار کے ذریعے معاشی کامیابیوں کا تاثر دینے کی کوشش کی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز موجودہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پنشن میں خاطر خواہ اضافے کے منتظر تھے، مگر بجٹ میں ان کی توقعات کو نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے نمایاں اضافہ کیا جائے تاکہ وہ اپنے خاندانوں کی بنیادی ضروریات پوری کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ مزدور طبقہ ملکی معیشت کا اہم ستون ہے، لیکن بجٹ میں محنت کشوں کی فلاح، کم از کم اجرت میں نمایاں اضافے، لیبر قوانین پر عملدرآمد اور سماجی تحفظ کی اسکیموں کے حوالے سے کوئی واضح روڈ میپ پیش نہیں کیا گیا۔اسی طرح کسانوں کو درپیش مشکلات، زرعی پیداوار میں کمی اور بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کے مسائل کے حل کے لیے بھی بجٹ میں خاطر خواہ اقدامات کا فقدان ہے۔ صوبائی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ بلوچستان جیسے پسماندہ اور وسائل سے مالا مال صوبے کے لیے ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، صحت، روزگار اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان نہ کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ صوبے کے عوام طویل عرصے سے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور انہیں قومی وسائل میں ان کا جائز حصہ فراہم کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی بلوچستان عوامی حقوق، معاشی انصاف، ملازمین، مزدوروں، کسانوں اور نوجوانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور ہر فورم پر عوام کی آواز بلند کرتی رہے گی۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجٹ پر نظرثانی کرکے عوام دوست اقدامات شامل کیے جائیں تاکہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *