Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیلفیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیل

پاکستان فٹبال ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان فٹبال ٹیم کی بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں تاریخی کامیابی اور چیمپئن بننے پر پوری قوم، کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اپنے ایک تہنیتی بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاکستان فٹبال ٹیم کی یہ کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور قومی جذبے کا عملی مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر قومی پرچم کو سربلند کرنا ہر پاکستانی کے لیے باعثِ فخر ہے اور اس کامیابی نے ملک میں فٹبال کے روشن مستقبل کی نئی امید پیدا کی ہے وزیر اعلیٰ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مو¿ثر قیادت، واضح وژن اور اجتماعی کاوشوں کے نتیجے میں پاکستان فٹبال ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے میر سرفراز بگٹی نے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی فٹبال ٹیم مستقبل میں بھی اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مزید بین الاقوامی اعزازات اپنے نام کرے گی اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے میں فٹبال سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی تاکہ قومی سطح پر مزید باصلاحیت کھلاڑی سامنے آسکیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *