Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گےسونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہاگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاںادبی سوسائٹی کی حلف برداری بلوچستان میڈیا فورم کا قیاممیڈم بتول بی بی مدر ٹریسا آف پاکستان ، تیس بیٹیاں ، ایک ماںجنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی منظوریاے ٹی سی کوئٹہ کا فیصلہ، سردار اختر مینگل کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ کالعدم قرارکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گےسونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہاگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاںادبی سوسائٹی کی حلف برداری بلوچستان میڈیا فورم کا قیاممیڈم بتول بی بی مدر ٹریسا آف پاکستان ، تیس بیٹیاں ، ایک ماںجنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی منظوریاے ٹی سی کوئٹہ کا فیصلہ، سردار اختر مینگل کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ کالعدم قرارکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپ

بجٹ؛ درآمدی الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد بڑھانے کا امکان


نئے مالی سال کے بجٹ میں درآمدی الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد تک بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2026-27کے وفاقی بجٹ میں درآمدی الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد تک بڑھانے کا امکان ہے جبکہ ہائبرڈ گاڑیوں پر موجودہ ٹیکس شرحیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے دی گئی متعدد ٹیکس مراعات اور چھوٹ 30 جون 2026 کو ختم ہو جائیں گی جن میں مقامی مینوفیکچررز کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کے مکمل ناک ڈاوٴن (سی کے ڈی) کٹس کی درآمد پر حاصل سیلز ٹیکس استثنیٰ بھی شامل ہے۔

موجودہ پالیسی کے تحت 50 کلو واٹ آور یا اس سے کم بیٹری صلاحیت رکھنے والی چھوٹی گاڑیوں اور ایس یو ویز جبکہ 150 کلو واٹ آور تک بیٹری صلاحیت رکھنے والی لائٹ کمرشل گاڑیوں (ایل سی ویز) کے لیے یہ رعایت دستیاب ہے۔

اسی طرح مقامی سطح پر تیار یا اسمبل کی جانے والی 4 پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں پر 30 جون 2026 تک صرف ایک فیصد سیلز ٹیکس عائد ہے۔

دوسری جانب مقامی طور پر تیار کردہ ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر بھی 30 جون 2026 تک 8.5 فیصد سے 12.75 فیصد تک رعایتی سیلز ٹیکس نافذ العمل ہے، جسے آئندہ مالی سال میں برقرار رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔

آٹو انڈسٹری کی ترقی، برآمدات کے فروغ اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے دی گئی مراعات کو پالیسی کے مطابق ہم آہنگ بنانے کے لیے بھی اقدامات متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ الیکٹرک گاڑیوں کے پرزہ جات اور اجزا کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی میں رعایت کو بھی توسیع دینے کی تجویز ہے تاکہ پاکستان میں گرین ٹرانسپورٹ اور مقامی ای وی مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے جون 2020 میں الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری دیتے ہوئے الیکٹرک 2، 3 اور بھاری کمرشل گاڑیوں کے مخصوص پرزہ جات کی درآمد پر 5 سالہ رعایتی کسٹمز ڈیوٹی کی اجازت دی تھی۔ بعد ازاں دسمبر 2021 میں ان مراعات کو مزید توسیع دی گئی اور لائٹ کمرشل گاڑیوں اور وینز کے لیے بھی اسی نوعیت کی سہولت فراہم کی گئی۔

کسٹمز (ترمیمی) بل 2026 کے تحت مکمل تیار شدہ الیکٹرک گاڑیوں (سی بی یوز) کی درآمد پر دی گئی کسٹمز ڈیوٹی رعایت بھی 30 جون 2026 تک برقرار رکھی گئی ہے۔

یہ سہولت مقامی اسمبلی یا مینوفیکچرنگ کے لیے ایک ہی ویریئنٹ کی زیادہ سے زیادہ 10 گاڑیوں اور 2 و 3 پہیوں والے شعبے میں مجموعی طور پر 200 یونٹس تک محدود ہوگی۔

یہ رعایت صرف ان گاڑیوں کے لیے دستیاب ہوگی جنہیں انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ نے ای وی پالیسی 2020 کے تحت منظور اور تصدیق شدہ قرار دیا ہو۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *