Banner

بلوچستان کے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے، عبدالحمید مگسی

Share

Share This Post

or copy the link


حب(نمائندہ خصوصی)

پاکستان جرنلسٹ فیڈریشن (رجسٹرڈ) صحافتی تنظیم نے سینئر صحافی بلوچستان عبدالحمید مگسی کو بلوچستان کا صوبائی صدر منتخب کردیا ملک بھر کی صحافتی برادری مبارکباد۔

تفصیلات کے مطابق:

بلوچستان کے سینئر صحافی عبدالحمید مگسی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ میں پاکستان جرنلسٹ فیڈریشن (رجسٹرڈ) مرکزی اپنے اعلیٰ قیادت کا جس میں نہایت ہی محترم چیئرمین واجد عباسی، صدر عباس احمد، سینئر نائب صدر عامر حسین چوہدری، جنرل سیکرٹری عبدالرزاق، انفارمیشن سیکرٹری عادل احمد کا حد مشکور و ممنون ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنے صحافتی تنظیم پاکستان جرنلسٹ فیڈریشن (رجسٹرڈ) بلوچستان بھر کا صوبائی صدر منتخب کیا انہوں نے کہا مجھے ایک بڑی زمہ داری دی ہے انشاءﷲ میری پوری کوشش ہوگی کہ میں بھرپور احسن طریقے اپنی زمہ داریاں سرانجام دونگا بلوچستان بھر کے تمام صحافیوں کے حقوق انکا تحفظ اور انکی فیملیز کے لیے عملی اقدام پر یقین رکھتے ہیں پاکستان جرنلسٹ فیڈریشن (رجسٹرڈ) صحافتی تنظیم کے صحافیوں کے لئے جہدوجہد کو آگے بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے انشاءﷲ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں صحافیوں سے رابطے جاری ہیں اور بہت جلد بہت اہم اعلان کریں گے بلوچستان بھر کی جرنلسٹ کمیونٹی کی جانب سے سینئر صحافی عبدالحمید مگسی کو پاکستان جرنلسٹ فیڈریشن (رجسٹرڈ) بلوچستان کا صوبائی صدر منتخب ہونے پر انہیں پاکستان بھر صحافیوں نے انہیں دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد دی سنئیر صحافی عبدالحمید مگسی نے مزید کہا کہ پاکستان جرنلسٹ فیڈریشن (رجسٹرڈ) یہ قیادت صحافیوں کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم کردار ادا کرنے کی توقع رکھتی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ بلوچستان کی نئی قیادت بلوچستان بھر کے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کرے گی اس تنظیم کا مقصد پاکستان بھر میں صحافیوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں وہ ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہ سکیں اور صحافتی میدان میں ایک دوسرے کی مدد کرسکیں پاکستان جرنلسٹ فیڈریشن (رجسٹرڈ) نئی ابھرتی صحافتی اعلیٰ تنظیم پاکستان بھر میں صحافیوں کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

بلوچستان کے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے، عبدالحمید مگسی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us