Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسینوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسین

لورالائی: اسسٹنٹ کمشنر کا بی ایچ یو ناصر آباد ملک اللہ انور کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں )ڈپٹی کمشنر لورالائی، کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم نے بیسک ہیلتھ یونٹ (بی ایچ یو) ناصر آباد ملک اللہ انور کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے بی ایچ یو میں موجود ادویات کے ذخیرے، صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال، طبی آلات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کو چیک کیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور علاج معالجے کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ طبی عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت، معیاری اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور عوامی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ندیم اکرم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بنیادی صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صحت کے مراکز کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی تاکہ عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ طبی سہولیات کی فراہمی میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ داری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی کہ صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کو ہر وقت یقینی بنایا جائے تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *