Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراسایندھن کی بچت کے لیے اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختماقلیتوں کے نام پر شراب کے پرمٹ جاری کرنے کے خلاف مسیحی برادری کا شدید احتجاجسریاب روڈ پر واقع MCB بینک کودن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیااختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاکولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراسایندھن کی بچت کے لیے اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختماقلیتوں کے نام پر شراب کے پرمٹ جاری کرنے کے خلاف مسیحی برادری کا شدید احتجاجسریاب روڈ پر واقع MCB بینک کودن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیااختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپا

فیلڈ مارشل سے لبنانی فوجی سربراہ کی ملاقات، جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش


فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سے لبنانی فوجی سربراہ کی اہم ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر جی ایچ کیو آمد پر مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں لبنان کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف جنرل روڈولف ہائیکل نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لبنانی فوج کے سربراہ کی جی ایچ کیو آمد پر انہیں پاک فوج کے تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں فوجی رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون اور دوطرفہ فوجی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کی افواج کے درمیان پیشہ ورانہ روابط، تربیتی تعاون اور ادارہ جاتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر بھی گفتگو ہوئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان لبنان کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج لبنان کی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی تعاون کے مزید فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

جنرل روڈولف ہائیکل نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل کارکردگی کو سراہتے ہوئے علاقائی امن و استحکام اور بین الاقوامی امن مشنز میں ان کے کردار کو قابلِ قدر قرار دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان فوجی سطح پر تعاون کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی روابط کے فروغ کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *