Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہنقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہ

جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

شہباز شریف کی مسلم لیگی کارکنوں، امیدواروں اور گلگت بلتستان کے امیدواروں کو شاباش اور مبارکباد

گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو مبارک باد پیش کی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں شفاف، پرامن اور سیاسی سرگرمیوں سے بھرپور الیکشن کے انعقاد پر وہاں کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔

اس حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان الیکشن میں اکثریتی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ ہم صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اچھا مقابلہ کیا۔ مسلم لیگ ن کی ٹیم نے بھرپور محنت کی، ان کو شاباش دیتا ہوں۔ گلگت بلتستان میں تمام کامیاب امیدواروں کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت پر گلگت بلتستان کے عوام بھی خصوصی تحسین کے لائق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرامن، شفاف الیکشن اور سیاسی سرگرمیاں جمہوریت کا حسن ہیں، الیکشن کمیشن نے شفاف اور غیر جانبدار الیکشن یقینی بنایا جو قابل ستائش ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پر امن الیکشن کے انعقاد میں بھرپور کردار ادا کیا، جس پر ان کو شاباش ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *