Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وڈھ میں مسلح افراد کا کیمپ پر حملہ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحقمرکزِ اسلام کا حیران کن تاریخی سوانحادراک کی سیاست،پروپیگنڈے کے دور میں حقیقت اور ادراک کی جنگنئے صوبے- لفظی جنگ کا حل اور وسائل کا سوالوزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت اور عالمی منڈی تک رسائی کیلیے حکمت عملی بنانے کا حکمعمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو فوری طلب کر لیاپمز میں اصلاحات 3 ماہ میں مکمل اور اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کا حکمایران امریکا کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی نقصانات کی مزید تفصیلات سامنے لائے گا، عباس عراقچیجام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکتنئے قوانین ، نئی مشکلاتوڈھ میں مسلح افراد کا کیمپ پر حملہ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحقمرکزِ اسلام کا حیران کن تاریخی سوانحادراک کی سیاست،پروپیگنڈے کے دور میں حقیقت اور ادراک کی جنگنئے صوبے- لفظی جنگ کا حل اور وسائل کا سوالوزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت اور عالمی منڈی تک رسائی کیلیے حکمت عملی بنانے کا حکمعمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو فوری طلب کر لیاپمز میں اصلاحات 3 ماہ میں مکمل اور اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کا حکمایران امریکا کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی نقصانات کی مزید تفصیلات سامنے لائے گا، عباس عراقچیجام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکتنئے قوانین ، نئی مشکلات

آزاد کشمیر کے عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا

آزاد کشمیر کے عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا

مظفرآباد: الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے عام انتخابات 2026ء کے انعقاد کے لیے باقاعدہ انتخابی شیڈول جاری کرتے ہوئے 27 جولائی کو پولنگ کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 9 جون سے 19 جون تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال (اسکروٹنی) 20 جون کو کی جائے گی۔ کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 24 جون تک دائر کی جا سکیں گی، جبکہ انتخابی اپیلوں کی سماعت 26 اور 27 جون کو ہوگی۔

شیڈول کے مطابق امیدواروں کے دستبردار ہونے کی آخری تاریخ 30 جون مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کی ابتدائی فہرست یکم جولائی کو آویزاں کی جائے گی، جبکہ 2 جولائی کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست بھی جاری کی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کے شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدار انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی شیڈول کے اجرا کے ساتھ ہی ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا عمل بھی شروع کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی تیاریوں کے سلسلے میں متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے اور مشاورت جاری ہے، جبکہ عدلیہ کی نگرانی میں انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں 34 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے، جبکہ حالیہ انتخابی فہرستوں میں 5 لاکھ سے زائد نئے ووٹرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پولنگ 27 جولائی کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *