Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
تاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقتھانہ کبل کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں،اکرام الدینجشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی،وزیراعلیٰ بلوچستانتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقتھانہ کبل کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں،اکرام الدینجشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی،وزیراعلیٰ بلوچستان

واپڈا ہائیڈرو یونین سیپکو کا نجکاری کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا

سکھر (رپورٹ اسلم سومرو ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل ورکرز یونین (سیپکو ) سکھر کا نجکاری اور مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا ،مطالبات کے حق میں نعریبازی، نجکاری سمیت تمام مزدور دشمن فیصلے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل ورکرز یونین سیپکو سکھر کی جانب سے ملک گیر نجکاری مخالف تحریک کے سلسلے میں سکھر میں بھی واپڈا ملازمین کی بڑی تعداد نے ایم اینڈ ٹی دفتر سے احتجاجی ریلی نکالی اور سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا احتجاجی مظاہرے دھرنے کی قیادت ریجنل سیکریٹری خلیل احمد ڈومکی، ریجنل وائس چیئرمین عقیل احمد جونیجو،شجاعت احمد گھمرو، سیدذاہد شاھ،نزر محمد میمن،عبدالمالک سومرو،جاوید احمد عباسی،عقیل احمد دایو،عابد گوپانگ ندیم کورائی،شمس انڑ اور عبدالخالق ساوند و دیگر رہنما کررہے تھے جبکہ ندیم بھٹو،خادم کٹپر،ماجد شاہ،عبدالنبی شیخ،کفیل احمد،ایاز احمد،عابد احمد اخوند،ندیم شیخ،ابراہیم ڈھر،علی اکبر اور دیگر ملازمین کارکنان بھی موجود تھے مذکورہ رہنماؤں نے احتجاجی ریلی و دھرنے سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری سے ہزاروں ملازمین کا روزگار اور مستقبل خطرے میں پڑ جائے گاجبکہ قومی اداروں کی کارکردگی بھی شدید متاثر ہوگی اگر فی الفور حکومت نے اپنا مزدور دشمن فیصلہ واپس نا کیا تو واپڈا ملازمین اسکے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائیگی اور ملازمین اپنے حقوق کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نجکاری سمیت تمام مزدور دشمن فیصلے فوری طور پر واپس لے کر ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرتے ہوئے ملازمین میں پائی جانیوالی بے چینی دور کریں بصورت دیگر احتجاجی تحریک کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا جس کی تمام تر زمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *