Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسفپاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے مولانا فضل الرحمان جدوجہد کررہے ہیں،مولانا عبد الواسعملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں تیز ، 64 یونٹس کی چیکنگ، 14 دودھ فروش جرمانہسماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شگفتہ گل عمرانیپیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسفپاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے مولانا فضل الرحمان جدوجہد کررہے ہیں،مولانا عبد الواسعملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں تیز ، 64 یونٹس کی چیکنگ، 14 دودھ فروش جرمانہسماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شگفتہ گل عمرانی

شاھرگ میں دہشتگردی کے خلاف عوامی احتجاجی تحریک کو خراج تحسین پیش کیا گیا، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ


نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی بیان میں 26 مئی کو ضلع ھرنائی کے شاھرگ میں دہشتگردی کے واقعہ میں شاھرگ کے پانچ سیاسی کارکنوں و شہریوں کی شہادت کے واقعہ کے خلاف ضلع ھرنائی میں جمہوری سیاسی پارٹیوں اور عوامی و سماجی نمائندوں کی جمہوری احتجاجی تحریک پر انہیں دادوتحسین پیش کرتے ہوئے ضلع کے تمام عوام، سیاسی کارکنوں، تاجر و ٹرانسپورٹ تنظیموں اور ھر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں سے اپیل کی گئی ھے کہ وہ 3 جون کو ضلع بھر میں شٹرڈاؤن اور پہہ جام ھڑتال کو کامیاب اور 5 جون کو شاھرگ میں احتجاجی جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرکے جمہوری احتجاج کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔ بیان میں کہا گیا ھے کہ 26 مئی کو شاھرگ میں دہشتگردی کا واقعہ اور اس سے قبل ضلع زیارت کے کلی مانگی سے چار افراد کو اغواء کرنے سمیت ضلع ھرنائی و زیارت اور جنوبی پښتونخوا و بلوچستان میں جاری دہشتگردی، بھتہ خوری، اغواء گردی، ٹرکوں کو جلانے اور قتل و غارتگری کے جاری واقعات ریاست پر قابض استعماری قوتوں اور جرنیل شاہی کی پشتون، بلوچ دشمن ریاستی جنگی پالیسی کا حصہ ھے اور اس طرح کے واقعات ریاست اور اس کے اداروں کی سرپرستی کے بغیر ناممکن ھے ۔بیان میں کہا گیا ھے کہ اسلام اباد کے استعماری قوتوں اور جرنیل شاہی کی پشتون، بلوچ دشمن ریاستی پالیسی اور خطے میں عالمی سامراجی قوتوں کی مفادات کی جنگ کیلئے بلوچستان اور پشتونخوا وطن کو میدان بناکر اس خطے کو پشتون، بلوچ اقوام وعوام کا خون بہایا جارھا ھے اور ان اقوام کی جمہوری سیاست، معیشت اور سماج کو تباہی سے دوچار کیا گیا ھے۔بیان میں کہا گیا ھے کہ پشتون، بلوچ قومی تحریکوں کے سیاسی پارٹیوں اور دیگر جمہوری پارٹیوں کو پنجاب کے استعماری قوتوں اور جرنیل شاہی کی استعماری جنگی پالیسیوں ، ان کی تشکیل کردہ مسلح گروپس اور صوبے کے موجودہ اذیت ناک و تشویش ناک صورتحال کا درست ادراک کرتے ہوئے اس کے خلاف درست سیاسی موقف اور صف بندی کرکے قومی جمہوری مزاحمت کے ذریعے اس کا راستہ روکنا ھوگا اور اپنے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے ان استعماری پالیسیوں کو تبدیل کرانے کیلئے عوام کی جمہوری مزاحمت کی قیادت کرکے اسے کامیابی سے ہمکنار کرنے کی سیاسی اور قومی ذمہ داری پوری کرنی ھوگی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *