Banner

بلوچستان میں فائرنگ کے تین واقعات، بیٹے کے ہاتھوں والد قتل، نوجوان اور رکشہ ڈرائیور بھی جاں بحق

Share

Share This Post

or copy the link


بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے فائرنگ کے تین الگ الگ واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے کچی پھاٹک کے قریب گھریلو تنازعہ خونی رخ اختیار کر گیا جہاں ایک بیٹے نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے والد کو قتل کر دیا واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں دوسرے واقعے میں بھاگ سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن سے عارف علی نامی نوجوان کو نامعلوم مسلح افراد نے اتار کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا مقتول کی لاش ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی قتل کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ادھر کوئٹہ کے علاقے لنک روڈ ہزارگنجی روڈ ازبک بازار کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دی جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے پولیس کے مطابق تینوں واقعات کے محرکات جاننے اور ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

بلوچستان میں فائرنگ کے تین واقعات، بیٹے کے ہاتھوں والد قتل، نوجوان اور رکشہ ڈرائیور بھی جاں بحق

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us