Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس کو ہنگامی الرٹ جاریآزاد کشمیر کے انتخابی حلقوں میں مبینہ بے ضابطگیاں، پی پی کا الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہپی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئیامریکی حملوں کے بعد ایران مذاکرات پر زیادہ آمادہ ہو گیا، مارکو روبیو کا دعویٰآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، 21 نشستوں پر پولنگ کا عمل جارینصیر آباد کے لوک گلوکار گل میر جمالی کی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقاتحکومت بلوچستان شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستاننقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارکوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس کو ہنگامی الرٹ جاریآزاد کشمیر کے انتخابی حلقوں میں مبینہ بے ضابطگیاں، پی پی کا الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہپی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئیامریکی حملوں کے بعد ایران مذاکرات پر زیادہ آمادہ ہو گیا، مارکو روبیو کا دعویٰآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، 21 نشستوں پر پولنگ کا عمل جارینصیر آباد کے لوک گلوکار گل میر جمالی کی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقاتحکومت بلوچستان شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستاننقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتار

بلوچستان کی ترقی کا اہم سنگِ میل، گوادر ایئرپورٹ پر پہلی آزمائشی پرواز کاکامیاب تجربہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ساوتھ ایئر کی پہلی کامیاب آزمائشی (Proving) پرواز کی لینڈنگ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بلوچستان کی ترقی، بہتر علاقائی روابط اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سا¶تھ ایئر کی جانب سے فضائی آپریشنز کے آغاز سے گوادر کو ملک کے مختلف اہم شہروں سے م¶ثر اور جدید فضائی رابطہ میسر آئے گا، جس سے عوام کو محفوظ، تیز رفتار اور معیاری سفری سہولیات حاصل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ فضائی نیٹ ورک کے تحت گوادر کو تربت، پنجگور، کوئٹہ، سکھر، لاہور، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں سے منسلک کیا جائے گا، جس سے صوبے میں نقل و حمل اور کاروباری روابط مزید مستحکم ہوں گے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گوادر پاکستان کی معاشی ترقی، بحری تجارت اور علاقائی روابط کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔ نئی فضائی سروسز کے آغاز سے نہ صرف سیاحت، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہوگا بلکہ مقامی سطح پر معاشی سرگرمیوں کو بھی نئی جہت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہتر فضائی رابطے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور مقامی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس پیش رفت کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں کا ثمر قرار دیتے ہوئے کہا کہ گوادر کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گوادر کو بین الاقوامی معیار کے اقتصادی اور تجارتی مرکز کے طور پر ترقی دینے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سا¶تھ ایئر کی کامیاب آزمائشی پرواز بلوچستان کے روشن مستقبل، بہتر سفری سہولیات اور اقتصادی خوشحالی کی جانب ایک مثبت اور حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *