Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں عیدالاضحیٰ کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، کیسکو


وئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران صوبے بھر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ ترجمان کیسکو کے مطابق بروز منگل 26 مئی شام 6 بجے سے جمعہ 29 مئی رات 12 بجے تک صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر کے تمام فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے ترجمان کے مطابق کوئٹہ شہر کے علاوہ صوبے کے تمام سٹی اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز کے فیڈرز پر بھی عید کی تعطیلات کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، تاہم دیہی علاقوں کے تمام رورل فیڈرز کو پرانے شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جائے گی کیسکو نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بجلی کی فراہمی کی مسلسل نگرانی کے لیے پاور ڈسٹری بیوشن سینٹر (پی ڈی سی) میں ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کردیا ہے، جو تعطیلات کے دوران بجلی کی ترسیل اور مجموعی صورتحال کی مانیٹرنگ کرے گا۔ کنٹرول روم تکنیکی خرابی یا بجلی کی بندش کی صورت میں متعلقہ سب ڈویژن کو فوری کارروائی کا پابند بنائے گا تاکہ متاثرہ علاقوں میں جلد بجلی بحال کی جاسکے ترجمان نے بتایا کہ کیسکو کے تمام آپریشن سرکلز، ڈویژن اور سب ڈویژن کی سطح پر بھی کنٹرول روم قائم کردیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی تکنیکی فالٹ یا صارفین کی انفرادی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جاسکے کیسکو نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران بجلی بندش یا کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ سب ڈویژن کے کمپلینٹ سینٹر سے رابطہ کریں۔ علاوہ ازیں مرکزی ہیلپ لائن 118 پر چوبیس گھنٹے شکایات درج کروانے کی سہولت بھی موجود ہے، جبکہ صارفین 8118 پر ایس ایم ایس کے ذریعے بجلی بل کا حوالہ نمبر ارسال کرکے بھی اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں، جن پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *