Banner

پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ارشاد احمد لاشاری سے والدہ کے انتقال پر تعزیت

Share

Share This Post

or copy the link


سکھر (رپورٹ اسلم سومرو) پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل روہڑی کے صدر حاجی نبی بخش جسکانی، چیئرمین پرویز علی جسکانی اور مرتضیٰ سومرو نے پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل روہڑی کے جنرل سیکرٹری اور ٹاؤن چیئرمین کندرا ارشاد احمد لاشاری سے ان کی والدہ کے انتقال پر افسوسناک خبر سن کر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کی رہائش گاہ پہنچ کر مرحومہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ جیسی عظیم ہستی کا بچھڑ جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، جس کا خلا مدتوں پُر نہیں ہو سکتا انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں بلند درجات نصیب کرے۔ تعزیت کرنے والے رہنماؤں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور انہیں اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔
اس موقع پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے بھی مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ارشاد احمد لاشاری سے والدہ کے انتقال پر تعزیت

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us