Banner

بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں، حاجی محمد خان طور اوتمانخیل

Share

Share This Post

or copy the link

رکنِ صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کوئٹہ ٹرین دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہدائ کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہا کہ کوئٹہ ٹرین دھماکہ ایک بزدلانہ اور انسانیت سوز کارروائی ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ دہشت گرد عناصر صوبے کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں، تاہم بلوچستان کے عوام ایسے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے اور اس افسوسناک واقعے سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورا ملک سوگوار ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ عوام میں پائی جانے والی تشویش کا خاتمہ ہو سکے۔رکنِ صوبائی اسمبلی نے مزید اعلان کیا کہ شہداءکے احترام اور سوگ کے پیش نظر عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام سیاسی، سماجی اور ذاتی تقریبات منسوخ کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس بار نہ عید ملن پارٹیاں منعقد کی جائیں گی اور نہ ہی کسی قسم کی جشن کی سرگرمی ہوگی۔حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے اپنے کارکنان، معززین اور چاہنے والوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ سادگی سے منائی جائے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہماری اولین ذمہ داری دکھی انسانیت کی دلجوئی اور شہداء کے لواحقین کے غم میں شریک ہونا ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداءکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد صحتیابی دے اور بلوچستان سمیت پورے ملک میں امن و امان قائم رکھے۔

بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں، حاجی محمد خان طور اوتمانخیل

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us