Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراسایندھن کی بچت کے لیے اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختماقلیتوں کے نام پر شراب کے پرمٹ جاری کرنے کے خلاف مسیحی برادری کا شدید احتجاجسریاب روڈ پر واقع MCB بینک کودن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیااختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاکولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراسایندھن کی بچت کے لیے اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختماقلیتوں کے نام پر شراب کے پرمٹ جاری کرنے کے خلاف مسیحی برادری کا شدید احتجاجسریاب روڈ پر واقع MCB بینک کودن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیااختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپا

بجلی کے بلز پر کیو آر کوڈ کے ذریعے سبسڈی کیسے حاصل کریں؟ طریقہ جانیے!

بجلی کے بلز پر کیو آر کوڈ کے ذریعے سبسڈی کیسے حاصل کریں؟ طریقہ جانیے!

حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں اصل حق دار صارفین کے لیے سبسڈی کا نیا طریقہ وضع کیا گیا ہے، جس میں بل پر کیو آر کوڈ کے ذریعے ریلیف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بلوں پر ’کیو آر کوڈ‘ متعارف کروا کر سبسڈی کے حصول کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا ہے۔

حکومتِ پنجاب نے وفاقی سطح پر جاری ’کراس سبسڈی پروگرام 2026‘ کو موثر بنانے کے لیے بجلی کے بلوں پر کیو آر کوڈ پرنٹ کرنا شروع کیے ہیں۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد سبسڈی کے نظام میں شفافیت لانا ہے تاکہ غلط فائدہ اٹھانے والوں کے بجائے ریلیف صرف اصل حق دار اور کم آمدن والے خاندانوں تک پہنچ سکے۔

پاور ڈویژن کے حکام نے بیان میں کہا ہے کہ اس نئی مہم سے ایک ہی گھر میں متعدد میٹرز کے ذریعے سبسڈی لینے کے رجحان کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

یہ سہولت بنیادی طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین، یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں اور ماہانہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے ہے۔

رجسٹریشن کے عمل کو آسان بناتے ہوئے حکومت نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بل پر موجود کیو آر کوڈ کو اسکین کر کے آفیشل پورٹل پر جائیں۔

اس پورٹل پر 14 ہندسوں کا ریفرنس نمبر اور شناختی کارڈ درج کرنے کے بعد ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) کے ذریعے تصدیقی عمل فوری مکمل کیا جا سکتا ہے۔

جن شہریوں کے پاس اسمارٹ فون کی سہولت نہیں یا وہ ٹیکنالوجی سے نابلد ہیں، ان کی معاونت کے لیے ضلعی انتظامیہ اور یونین کونسل کی سطح پر خصوصی ڈیجیٹل ڈیسک اور ہیلپ کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ بل پر موجود نام اور شناختی کارڈ کی تفصیلات میں مماثلت کو یقینی بنائیں تاکہ ریلیف کے حصول میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

علاوہ ازیں صارفین کو یہ سہولت بھی دستیاب ہوگی کہ اگر وہ کوڈ اسکین نہ کر سکیں تو ڈائریکٹ حکومت کے کراس سبسڈی پروگرام رجسٹریشن کی آفیشل ویب سائٹ پر اپنی معلومات درج کرکے رجسٹرڈ ہو سکتے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *