Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ پولیس کی دبنگ کاروائی، چار ملزمان گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمدپشتون ثقافت مہمان نوازی، بہادری اور رواداری کی علامت ہے، ماجد سلیمپاکستان کا تعلیمی نظام ، کتابیں بدل گئیں، تعلیم کب بدلے گی؟TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، محمد علی جمالیمہنگائی اور بے روزگاری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، مولانا قاری مہراللہامن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، محمد علی جمالیجرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش قانون کی گرفت میں، 4 ملزمان گرفتارسید عابد بخآری کی وفات سے صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، شیخ فریدمسلم باغ پولیس کی دبنگ کاروائی، چار ملزمان گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمدپشتون ثقافت مہمان نوازی، بہادری اور رواداری کی علامت ہے، ماجد سلیمپاکستان کا تعلیمی نظام ، کتابیں بدل گئیں، تعلیم کب بدلے گی؟TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، محمد علی جمالیمہنگائی اور بے روزگاری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، مولانا قاری مہراللہامن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، محمد علی جمالیجرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش قانون کی گرفت میں، 4 ملزمان گرفتارسید عابد بخآری کی وفات سے صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، شیخ فرید

شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ

شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس شہید ایک عظیم مذہبی و علمی شخصیت تھے-مفتی عبدالکریم

میرواہ گورچانی (نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام یونٹ میرواہ گورچانی کی جانب سے معروف مذہبی شخصیت شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف بعد نماز جمعہ مکی مسجد اڈے والی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر قاتلوں کی فوری گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کے مطالبات درج تھے۔احتجاجی ریلی میں علماء کرام،دینی مدارس کے طلبہ، سیاسی و مذہبی کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرے کی قیادت جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں مفتی عبدالکریم اور قاری غلام حیدر نے کی، جبکہ سنی رابطہ کونسل کے رہنماؤں خلیل احمد فاروقی، مفتی خورشید اور مفتی محمد عمیر سمیت دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا- اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس شہید ایک عظیم مذہبی و علمی شخصیت تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی دین اسلام کی خدمت، اصلاح معاشرہ اور دینی تعلیمات کے فروغ کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ان کے بہیمانہ قتل نے نہ صرف مذہبی حلقوں بلکہ پورے پاکستان کے عوام کو شدید صدمے سے دوبچار کیا ہے-علماء کرام نے کہا کہ واقعے کو کافی روز گزر جانے کے باوجود قاتلوں کی عدم گرفتاری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور اضطراب کا خاتمہ ہو سکے۔مظاہرے کے اختتام پر شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس شہید کے درجات کی بلندی، ملک میں امن و استحکام اور انصاف کی فراہمی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی-

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *