Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ پولیس کی دبنگ کاروائی، چار ملزمان گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمدپشتون ثقافت مہمان نوازی، بہادری اور رواداری کی علامت ہے، ماجد سلیمپاکستان کا تعلیمی نظام ، کتابیں بدل گئیں، تعلیم کب بدلے گی؟TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، محمد علی جمالیمہنگائی اور بے روزگاری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، مولانا قاری مہراللہامن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، محمد علی جمالیجرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش قانون کی گرفت میں، 4 ملزمان گرفتارسید عابد بخآری کی وفات سے صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، شیخ فریدمسلم باغ پولیس کی دبنگ کاروائی، چار ملزمان گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمدپشتون ثقافت مہمان نوازی، بہادری اور رواداری کی علامت ہے، ماجد سلیمپاکستان کا تعلیمی نظام ، کتابیں بدل گئیں، تعلیم کب بدلے گی؟TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، محمد علی جمالیمہنگائی اور بے روزگاری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، مولانا قاری مہراللہامن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، محمد علی جمالیجرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش قانون کی گرفت میں، 4 ملزمان گرفتارسید عابد بخآری کی وفات سے صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، شیخ فرید

جبری لاک ڈاؤن کے خلاف 11 مئی سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگا، کاشف حیدری


سوموار کو پریس کلبز کے باہر مظاہرے اور منگل کو مارکیٹوں میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا، معاشی قتل عام مزید برداشت نہیں، ترجمان
عید کے ایام میں جبری بندشوں سے تاجر اور دیہاڑی دار طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہے، حکومت فوری طور پر کاروبار بحال کرے، بیان
کوئٹہ ( ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے رکن سینٹرل کمیٹی اور بلوچستان کے مرکزی ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری جبری لاک ڈاؤن کے خلاف مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی کال پر ملک گیر احتجاجی سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے، جس کے تحت سوموار 11 مئی کو ملک کے مختلف شہروں میں پریس کانفرنسز اور پریس کلبز کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے جبکہ منگل 12 مئی کو مارکیٹوں اور بازاروں میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عید کی آمد میں اب چند دن باقی رہ گئے ہیں اور یہی وہ دن ہوتے ہیں جب تاجر سال بھر کے نقصان کو کسی حد تک پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم موجودہ جبری لاک ڈاؤن نے کاروباری سرگرمیوں کو شدید متاثر کر دیا ہے اور مارکیٹوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے دکاندار، یومیہ بنیاد پر کاروبار کرنے والے افراد اور مختلف شعبوں سے وابستہ تاجر شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں جبکہ ملکی معیشت بھی جمود کا شکار ہوتی جا رہی ہے۔ کاشف حیدری نے کہا کہ تاجر برادری پہلے ہی بھاری ٹیکسز، ایف بی آر کے نوٹسز، بجلی، گیس اور دیگر اخراجات کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے اور ایسے میں جبری لاک ڈاؤن نے ان کے مسائل میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف تاجر طبقہ مزید بحران کا شکار ہوگا بلکہ ہزاروں مزدور اور دیہاڑی دار افراد بھی متاثر ہوں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر جبری لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، تاجروں کے تحفظات دور کیے جائیں اور کاروباری سرگرمیوں کو معمول کے مطابق بحال کیا جائے، بصورت دیگر احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *