Banner

بلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے محفوظ اور پرکشش خطہ بنایا جا رہا ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

Share

Share This Post

or copy the link


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ژیاؤچن ایما فین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں، سرمایہ کاری کے مواقع اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں آبی وسائل، زراعت، منرلز اینڈ مائنز، تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اسکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے متعلق امور خصوصی طور پر زیر بحث آئے ملاقات کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کچھی کینال سمیت بلوچستان کے آبی و زرعی ترقیاتی منصوبوں میں وسیع المدتی سرمایہ کاری اور مالی معاونت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ فریقین نے تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، فنی تربیت اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے قابل عمل منصوبوں پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت ترقیاتی عمل میں عالمی اور قومی ڈویلپمنٹ پارٹنرز کو خوش آمدید کہتی ہے اور صوبے میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے قابل عمل اور منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری اور ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ محدود ترقیاتی وسائل میں عوامی ضروریات کے مطابق مؤثر ترقیاتی حکمت عملی پر عمل درآمد اور صوبے کی پسماندگی کا خاتمہ ایک بڑا چیلنج ضرور ہے تاہم حکومت ترجیحات کا درست تعین کرکے دیرپا اور عوام دوست منصوبوں پر پیش رفت کررہی ہے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی کے لیے دس سالہ جامع ترقیاتی پلان مرتب کرلیا گیا ہے جس کے تحت مختلف شعبوں میں مرحلہ وار اصلاحات اور ترقیاتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو سرمایہ کاری کے لیے محفوظ، پرامن اور پرکشش خطہ بنایا جارہا ہے اور حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور مؤثر سیکیورٹی فراہم کرے گی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت میگا منصوبوں کے تحفظ، تکمیل اور مؤثر عملدرآمد کی مکمل استعداد اور صلاحیت رکھتی ہے، جبکہ ترقیاتی منصوبوں اور نئے معاشی مواقعوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں 3200 بند اسکول دوبارہ فعال کیے جاچکے ہیں جبکہ 2100 کمیونٹی بیسڈ نئے اسکول بھی قائم کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اب حکومت کی توجہ معیاری تعلیم، جدید تعلیمی سہولیات اور انسانی وسائل کی ترقی پر مرکوز ہے تاکہ نوجوانوں کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ صوبے میں گڈ گورننس، شفافیت اور میرٹ کے فروغ کے لیے اصلاحاتی اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں اور حکومت بلوچستان مؤثر پالیسی سازی کے ذریعے عوامی فلاح و بہبود کے اہداف کے حصول کے لیے سنجیدگی سے کام کررہی ہے ملاقات میں صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور احمد بلیدی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم، ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ محمد فریدون بھی موجود تھے

بلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے محفوظ اور پرکشش خطہ بنایا جا رہا ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us