Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
چمن میں مزدور کیمپ پر دستی بم حملہ، ایک مزدور جاں بحق، چار زخمیرکنی ٹول پلازہ پر کشیدگی، ڈرائیوروں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفاقی حکومت کے سامنے 17 نکات پیش کر دیےپاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر آج منایا جا رہا ہےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاوٴنسز میں نظرثانی سے متعلق وزارت خزانہ کا اہم بیانرواں برس عید میلاد النبی ﷺ کب منائی جائے گی؟ ربیع الاول کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیانحب میں یومِ استحصالِ کشمیر پر یکجہتی واک، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکتپاکستانی عدالتی نظام میں اے آئی کا کردار ، ایک مکمل آرٹیکلسرمایہ کی منتقلی، تخریب کاری اور پاکستان کی معاشی تاریخ کا تاریک بابعالم کفر کے پوشیدہ عزائمچمن میں مزدور کیمپ پر دستی بم حملہ، ایک مزدور جاں بحق، چار زخمیرکنی ٹول پلازہ پر کشیدگی، ڈرائیوروں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفاقی حکومت کے سامنے 17 نکات پیش کر دیےپاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر آج منایا جا رہا ہےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاوٴنسز میں نظرثانی سے متعلق وزارت خزانہ کا اہم بیانرواں برس عید میلاد النبی ﷺ کب منائی جائے گی؟ ربیع الاول کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیانحب میں یومِ استحصالِ کشمیر پر یکجہتی واک، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکتپاکستانی عدالتی نظام میں اے آئی کا کردار ، ایک مکمل آرٹیکلسرمایہ کی منتقلی، تخریب کاری اور پاکستان کی معاشی تاریخ کا تاریک بابعالم کفر کے پوشیدہ عزائم

جبری لاک ڈاؤن اور تاجر قائدین پر مقدمات کا اندراج ناقابلِ قبول ہیں، کاشف حیدری

مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن اور تاجر قائدین کے خلاف تھانہ مری میں مقدمات کے اندراج کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے حکومتی بوکھلاہٹ اور فاشزم قرار دیا ہے، انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مرکزی صدر محمد کاشف چوہدری، جنرل سیکرٹری سید عبدالقیوم آغا اور مری کے مقامی تاجر رہنماؤں پر استغاثہ دائر کرنا سراسر زیادتی، ظلم اور تاجر برادری کے جمہوری حقِ احتجاج پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، ریاست اس وقت تاجروں کو معاشی ریلیف فراہم کرنے اور کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور اب اپنی نااہلی و ناکامی کو چھپانے کے لیے سنگین مقدمات اور جبری لاک ڈاؤن کا سہارا لے کر عوام کا استحصال کر رہی ہے، ہم حکومت اور انتظامیہ کو واضح کر دینا چاہتے ہیں

 

کہ تاجروں کا معاشی قتل عام اور قائدین کو ہراساں کرنے کا سلسلہ اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست کیے جا سکتے ہیں، تاجر برادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ حکومت انہیں سہولیات دینے کے بجائے تھانہ کچہری کے چکروں میں الجھانا چاہتی ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے اور تاجر رہنماؤں پر قائم تمام جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کو فی الفور اور بلا مشروط ختم کرنے کا اعلان کرے

 

ورنہ ہم کوئٹہ سمیت ملک گیر سطح پر شٹر ڈاؤن ہڑتال اور دمادم مست قلندر کرنے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ نااہل حکمرانوں اور مقامی انتظامیہ پر عائد ہوگی، تاجر برادری اپنے حق کے لیے ہر حد تک جائے گی اور جبری بندشوں کے خلاف شروع ہونے والی اس تحریک کو اب منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیا جائے گا کیونکہ اب بقا کی جنگ شروع ہو چکی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *