Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
7 اگست کو بلوچستان بھر میں شاہراہیں بند، احتجاجی دھرنے ہوں گے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچچمن میں مزدور کیمپ پر دستی بم حملہ، ایک مزدور جاں بحق، چار زخمیرکنی ٹول پلازہ پر کشیدگی، ڈرائیوروں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفاقی حکومت کے سامنے 17 نکات پیش کر دیےپاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر آج منایا جا رہا ہےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاوٴنسز میں نظرثانی سے متعلق وزارت خزانہ کا اہم بیانرواں برس عید میلاد النبی ﷺ کب منائی جائے گی؟ ربیع الاول کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیانحب میں یومِ استحصالِ کشمیر پر یکجہتی واک، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکتپاکستانی عدالتی نظام میں اے آئی کا کردار ، ایک مکمل آرٹیکلسرمایہ کی منتقلی، تخریب کاری اور پاکستان کی معاشی تاریخ کا تاریک باب7 اگست کو بلوچستان بھر میں شاہراہیں بند، احتجاجی دھرنے ہوں گے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچچمن میں مزدور کیمپ پر دستی بم حملہ، ایک مزدور جاں بحق، چار زخمیرکنی ٹول پلازہ پر کشیدگی، ڈرائیوروں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفاقی حکومت کے سامنے 17 نکات پیش کر دیےپاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر آج منایا جا رہا ہےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاوٴنسز میں نظرثانی سے متعلق وزارت خزانہ کا اہم بیانرواں برس عید میلاد النبی ﷺ کب منائی جائے گی؟ ربیع الاول کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیانحب میں یومِ استحصالِ کشمیر پر یکجہتی واک، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکتپاکستانی عدالتی نظام میں اے آئی کا کردار ، ایک مکمل آرٹیکلسرمایہ کی منتقلی، تخریب کاری اور پاکستان کی معاشی تاریخ کا تاریک باب

ادارے مفت کی تنخواہیں نہ لیں شیخ ادریس کے قاتلوں کو گرفتار کریں، فضل الرحمان

ادارے مفت کی تنخواہیں نہ لیں شیخ ادریس کے قاتلوں کو گرفتار کریں، فضل الرحمان
جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کریں گے، آئندہ کا لائحہ عمل کراچی کے جلسے میں دوں گا، شیخ ادریس کی رہائش گاہ پر خطاب

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ادارے مفت کی تنخواہیں نہ لیں شیخ ادریس کے قاتلوں کو گرفتار کریں۔

مولانا شیخ ادریس شہید کی رہائش گاہ پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ ادریس کی جدائی امت مسلمہ کے لیے صدمہ ہے، پوری امت ان کی شہادت پر دکھی ہے، اللہ اپنی قدرت سے ظالموں سے شیخ ادریس کا انتقام لے گا، شیخ امن کی تلاش میں بدامنی کا شکار ہو گئے جس نے پوری زندگی امن کا پیغام دیا آج وہ سفاکیت کا شکار ہوگیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں اور اداروں سے مطالبہ ہے کہ مفت کی تنخواہیں نہ لیں، اداروں کا فرض ہے کہ شہید ادریس کے قاتلوں کو گرفتار کریں، آنے والے جمعہ کی نماز کے بعد ملک بھر میں شیخ ادریس کی شہادت کے خلاف مظاہرے کریں گے، آئندہ کا لائحہ عمل کراچی کے جلسے میں دوں گا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو بچایا ہے، علمائے کرام پاکستان کے آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نے اپنے قائدین کے جنازے اٹھائے ہیں، میں نے باجوڑ میں اسی جنازے اٹھائے ہیں، کراچی سے لے کر باجوڑ تک کتنے علمائے کرام شہید ہوئے ہمارے علماء اللہ کے دین اور امن کے لیے کھڑے تھے، ہم اپنا ہاتھ کسی مسلمان کے خون سے نہیں رنگیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فسادی خون ریزی کر رہے ہیں، اسرائیل دنیا میں مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے، انہیں جرأت کیسی ہوتی ہے کہ ہمارے جید علما کو مرتد کہتے ہیں، علماء کو مرتد کہنا اپنے آپ کو مرتد کہنا ہے، جماعت علمائے اسلام کو مرتد کہنا دلیل ہے کہ تم خود مرتد اور قاتل ہو۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم اس ملک کو امن کا گہوارہ اور دین اسلام کا مرکز بنانا چاہتے ہیں، اختلاف رائے ہے تو آئیں بات کریں، اختلاف رائے پر کسی مسلمان کا قتل جہالت ہے، ہمارا متفقہ فیصلہ ہے کہ پاکستان کے اندر اسلحہ اٹھانا ناجائز ہے، علمائے کرام کو شہید کرنے والے چند بھگوڑے ہیں، قوم کے جوان جذباتی نعروں میں نہ آئیں، وقار اور محبت کا رویہ اپنا لو، ہم برداشت کرلیں گے لیکن جب وقت پلٹے کا تم برداشت نہیں کر سکو گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *