Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
گنداواہ: چہلم حضرت امام حسینؑ کا مرکزی ماتمی جلوس سخت سیکیورٹی میں برآمدبلوچستان کا ایک چہرہ یہ بھی ہےضلع کیچ میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو ترقیاتی فنڈز اور عوامی توقعاتاسٹاک مارکیٹ میں تیزی،امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارفاوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت، لندن سے پنجاب کی پہلی ڈیجیٹل اراضی رجسٹری کامیابی سے مکملپاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہکیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگوگنداواہ: چہلم حضرت امام حسینؑ کا مرکزی ماتمی جلوس سخت سیکیورٹی میں برآمدبلوچستان کا ایک چہرہ یہ بھی ہےضلع کیچ میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو ترقیاتی فنڈز اور عوامی توقعاتاسٹاک مارکیٹ میں تیزی،امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارفاوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت، لندن سے پنجاب کی پہلی ڈیجیٹل اراضی رجسٹری کامیابی سے مکملپاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہکیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگو

مولانا ادریس شہادت؛ مسلح حملہ آوروں نے کس طرح ریکی کی؟

مولانا ادریس شہادت؛ مسلح حملہ آوروں نے کس طرح ریکی کی؟
مولانا ادریس پر فائرنگ مسلح حملہ آوروں نے کی اور کل 4 افراد حملے میں ملوث نکلے، تحقیقاتی ٹیم

چارسدہ کی معروف مذہبی شخصیت، سابق رکن صوبائی اسمبلی اور شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس ترنگزئی کی شہادت پر تحقیقات جاری ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق مولانا ادریس پر حملے میں 9 ایم ایم پستول استعمال کیا گیا، مولانا ادریس پر فائرنگ مسلح حملہ آوروں نے کی اور کل 4 افراد حملے میں ملوث نکلے۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق دو افراد نے ریکی اور دیگر نے سہولت کاری کی، گھر سے مدرسے کے درمیان 2 کلو میٹر فاصلہ تھا، قبرستان کے قریب حملہ آوروں نے ریکی کی۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق مرکزی حملہ آور کی نشاندہی ہوگئی، عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔

واضح ہے کہ گزشتہ روز مولانا محمد ادریس ترنگزئی قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے تھے، ان کے قتل کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی بنائی گئی۔

مولانا محمد ادریس پر فائرنگ کا واقعہ ضلع چارسدہ کے علاقے اتمانزئی میں پیش آیا۔ واقعے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، مولانا محمد ادریس دورہ حدیث درس دینے کے لیے دارالعلوم اتمانزئی جا رہے تھے کہ یہ واقعہ رونما ہوا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *