Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہنقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہ

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے ، چیف سیکرٹری بلوچستان

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں جاری اسٹریٹجک ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاحی اسکیموں اور مختلف شعبوں میں پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں پائیدار ترقی کے بڑے منصوبے تیزی سے تکمیل کے مراحل میں داخل ہو رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی جا رہی ہیں۔

بریفنگ کے دوران آگاہ کیا گیا کہ پیپلز ٹرین سروس کی بوگیاں تیار کر لی گئی ہیں اور 14 اگست کو ٹرین آپریشن شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ تعلیم کے شعبے میں 2100 نئے کمیونٹی اسکول قائم کیے گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 36 ہزار سے زائد آؤٹ آف اسکول بچوں کو تعلیمی دھارے میں شامل کیا گیا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ بلوچستان نے روٹین ایمونائزیشن میں 94 فیصد اہداف حاصل کر کے دیگر صوبوں پر سبقت حاصل کر لی ہے۔ اس کے علاوہ دور دراز علاقوں میں آف گرڈ منصوبوں کے تحت سستی بجلی کی فراہمی اور متبادل توانائی کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ نجی شعبے کی شمولیت سے کم لاگت بجلی کے حصول کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ صوبے کے 8 شہروں کو 30 جون تک سیف سٹی بنانے کا ہدف مقرر ہے جبکہ 900 یونین کونسلز میں 1255 فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب سے صاف پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔ چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مزید 620 امیدواروں کا انتخاب مکمل کر لیا گیا ہے۔

آبپاشی کے شعبے میں 5 ڈیمز پر پیش رفت جاری ہے جس سے 42 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی سیراب ہونے کی توقع ہے۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی فلاحی منصوبوں میں شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں جبکہ بین الادارہ جاتی ہم آہنگی سے ترقیاتی عمل کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *