Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیلفیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیل

کوئٹہ میں مہنگے دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن، 118 افراد گرفتار

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن اور عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کا دودھ فروشوں کے خلاف خود ساختہ مہنگائی پر سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔
کارروائی کے دوران مجموعی طور پر:
225 دکانوں کا دورہ کیا گیا
118 افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کیا گیا
46 دکانیں سیل کی گئیں
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات کی روشنی میں شہر بھر میں مہنگے دودھ کی فروخت اور خود ساختہ قیمتوں کے تعین کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد امیر حمزہ، اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ اور تحصیلدار سٹی ہمایون کاکڑ نے بروری روڈ، سبزل روڈ، کاسی روڈ، گوالمنڈی چوک، کواری روڈ، فقیر محمد روڈ اور جناح ٹاؤن میں کارروائیاں کیں۔

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی، عالمو چوک، شابو، ہدہ، دیبہ اور ائیرپورٹ روڈ پر مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کچلاک کیپٹن (ر) محمد امیر حمزہ نے کچلاک بازار اور خیزی چوک میں کارروائیاں کیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سریاب مصور احمد اچکزی اور اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ نے سیٹلائٹ ٹاؤن، پودگلی چوک، بلال کالونی، یونیورسٹی چوک اور بائپاس کے علاقوں میں کارروائیاں کیں۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ دودھ سمیت ضروری اشیائے خوردونوش کی خودساختہ قیمتوں پر فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *