Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پولیس حوالدار یاسر کی مداخلت نے میرا گھر اجاڑ دیا، سابقہ اہلیہ اور اہلکار کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، محمد آصفبابائے سیاست انور سیف اللہ خان کی ملک کیلئے خدمات قابل تعریف ہےفاٹا کو دس سال بعد بھی بندوبستی نظام نہیں مل سکا، انضمام کے نتائج پر سنجیدہ سوالات ہیں، مولانا فضل الرحمٰنسندھ حکومت کے تعاون سے ضلع میرپورخاص اور عمرکوٹ کے غیر رسمی تعلیمی مراکز کے لیے ڈیجیٹل ٹیبلٹس کی تقسیمسپریم کورٹ کے دو بنچز 4 سے 6 نومبر تک کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گےعوامی مسائل کا حل افسران اپنی ذمہ داری سمجھیں، چیف سیکرٹری بلوچستانآغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج کے منصوبوں میں تاخیر اور بھرتیوں پر سینیٹ ذیلی کمیٹی کے تحفظاتڈیجیٹل سروس ڈلیوری جدید طرز حکمرانی کا بنیادی تقاضا ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیکلریکل اسٹاف سرکاری نظام کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمن ملاخیلبلوچستان میں ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈ بلاکپولیس حوالدار یاسر کی مداخلت نے میرا گھر اجاڑ دیا، سابقہ اہلیہ اور اہلکار کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، محمد آصفبابائے سیاست انور سیف اللہ خان کی ملک کیلئے خدمات قابل تعریف ہےفاٹا کو دس سال بعد بھی بندوبستی نظام نہیں مل سکا، انضمام کے نتائج پر سنجیدہ سوالات ہیں، مولانا فضل الرحمٰنسندھ حکومت کے تعاون سے ضلع میرپورخاص اور عمرکوٹ کے غیر رسمی تعلیمی مراکز کے لیے ڈیجیٹل ٹیبلٹس کی تقسیمسپریم کورٹ کے دو بنچز 4 سے 6 نومبر تک کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گےعوامی مسائل کا حل افسران اپنی ذمہ داری سمجھیں، چیف سیکرٹری بلوچستانآغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج کے منصوبوں میں تاخیر اور بھرتیوں پر سینیٹ ذیلی کمیٹی کے تحفظاتڈیجیٹل سروس ڈلیوری جدید طرز حکمرانی کا بنیادی تقاضا ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیکلریکل اسٹاف سرکاری نظام کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمن ملاخیلبلوچستان میں ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈ بلاک

’ابھی تو ہم نے شروع بھی نہیں کیا‘، محمد باقر قالیباف کی امریکا کو کھلی وارننگ

’ابھی تو ہم نے شروع بھی نہیں کیا‘، محمد باقر قالیباف کی امریکا کو کھلی وارننگ
آبنائے ہرمز میں طاقت کا نیا توازن بن رہا ہے جس کے اثرات عالمی سطح پر مرتب ہوں گے، اسپیکر ایران پارلیمنٹ

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کی پالیسیوں کے باعث صورتحال مزید کشیدہ ہو رہی ہے اور خطے میں ایک نئی طاقت کا توازن تشکیل پا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں قالیباف نے الزام لگایا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبنائے ہرمز میں جہازرانی اور توانائی کی ترسیل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ان کے مطابق ایران اس صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے اور موجودہ حالات امریکا کے لیے قابل برداشت نہیں رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں ایک ’نئی مساوات‘ بن رہی ہے، جس کے اثرات عالمی سطح پر مرتب ہوں گے، جبکہ ایران نے ابھی اپنی مکمل حکمت عملی بھی شروع نہیں کی۔

دوسری جانب امریکا نے 13 اپریل سے ایرانی بندرگاہوں اور جہازرانی پر بحری ناکہ بندی عائد کر رکھی ہے، جس سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے حال ہی میں ’پروجیکٹ فریڈم‘ کے نام سے ایک بحری مشن کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد آبنائے ہرمز کو کھولنا اور پھنسے ہوئے تجارتی جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنا بتایا جا رہا ہے۔

اس منصوبے کے تحت امریکی بحریہ تجارتی جہازوں کی رہنمائی کرے گی، تاہم ایران کی جانب سے اس اقدام پر سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز، جہاں سے دنیا کی بڑی مقدار میں تیل کی ترسیل ہوتی ہے، موجودہ کشیدگی کے باعث عالمی معیشت اور توانائی کی منڈیوں کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *