Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

جناح ٹاؤن فائرنگ واقعہ، ڈی آئی جی کی شفاف تحقیقات کی ہدایت

کوئٹہ میں پود کلی چوک کے قریب پولیس کی جانب سے مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں تعاقب کے دوران مبینہ فائرنگ سے گاڑی میں سوار سیکنڈ ائیر کا طالب علم جاں بحق ہو گیا۔ واقعے میں نوجوان کا بھائی اور ایک دوست معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق سریاب پولیس نے پود کلی چوک کے قریب مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم گاڑی نہ رکنے پر تعاقب کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گاڑی جناح ٹاؤن کے علاقے تک پہنچی جہاں مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہو کر جاں بحق ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت سنگلی روڈ کے رہائشی اور این ایچ اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہر نصیر کے 18 سالہ بیٹے سفیر احمد کے طور پر ہوئی ہے، جو سٹی کالج میں سیکنڈ ائیر کا طالب علم تھا۔ لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں نوجوان کے بھائی اور ایک دوست بھی سوار تھے، جو محفوظ رہے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اور شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی نے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں گی تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *