Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ویلڈن بلوچستان پولیس، زخمی بچے کی جان بچانے والے پولیس افسر کو خراجِ تحسینمحسن نقوی کا بیان انکی ذاتی رائے ہے نئے صوبوں کا فیصلہ ہمیں نہیں عوام کو کرنا ہے، احمد شریف چوہدریانتظامی یونٹ ہوں یا نئے صوبے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے، گوہرطاقت نہیں، اعتماد ریاستوں کو مضبوط بناتا ہےجمہوری راستے بند کر دیے جائیں تو نوجوانوں کے پاس کیا بچتا ہے؟خوابوں کی منڈی اور سیاسی خوانچہ فروشپروڈیوسر و ڈائریکٹر نوید رضا کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات قابل تعریف ہے،فرح خان28 سال سے فلم انڈسٹری کے لیے کام کر رہا ہوں،نوید رضابلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسرویلڈن بلوچستان پولیس، زخمی بچے کی جان بچانے والے پولیس افسر کو خراجِ تحسینمحسن نقوی کا بیان انکی ذاتی رائے ہے نئے صوبوں کا فیصلہ ہمیں نہیں عوام کو کرنا ہے، احمد شریف چوہدریانتظامی یونٹ ہوں یا نئے صوبے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے، گوہرطاقت نہیں، اعتماد ریاستوں کو مضبوط بناتا ہےجمہوری راستے بند کر دیے جائیں تو نوجوانوں کے پاس کیا بچتا ہے؟خوابوں کی منڈی اور سیاسی خوانچہ فروشپروڈیوسر و ڈائریکٹر نوید رضا کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات قابل تعریف ہے،فرح خان28 سال سے فلم انڈسٹری کے لیے کام کر رہا ہوں،نوید رضابلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسر

یومِ صحافت: ڈپٹی کمشنر کیچ کا تربت پریس کلب کا دورہ، صحافیوں سے اظہارِ یکجہتی


تربت:(نامہ نگار)عالمی یومِ صحافت ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کا تربت پریس کلب کا دورہ، صحافیوں سے اظہارِ یکجہتی
ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے یومِ صحافت کے موقع پر تربت پریس کلب کا دورہ کیا اور صحافی برادری سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سماجی بہتری کے لیے خدمات کو سراہا۔
دورے کے دوران تربت پریس کلب کے جنرل سیکرٹری نور شاہ نور، فنانس سیکرٹری مقبول ناصر اور سینئر صحافی طارق مسعود نے ڈپٹی کمشنر کو تربت کی صحافتی تاریخ اور پس منظر سے آگاہ کیا اور پریس کلب کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔
اس موقع پر تربت پریس کلب کے جوائنٹ سیکریٹری ایاز اسلم، الطاف بلوچ، زاھد دشتی، یلان زامرانی، مبارک بلوچ، امجد مراد، اسد بلوچ و دیگر بھی موجود تھے۔
اس دوران صحافیوں نے عالمی یومِ صحافت کی مناسبت سے مطالبہ کیا کہ تربت پریس کلب کی عمارت، جس پر محکمہ انڈسٹری اینڈ کامرس کا گزشتہ کئی سالوں سے قبضہ ہے واگزار کرائی جائے۔ مزید برآں صحافیوں نے زیرِ تعمیر نئی عمارت کا معائنہ بھی کرایا اور ڈیجیٹل لائبریری و اسٹوڈیو کے لیے ضروری آلات کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
صحافیوں نے حالیہ دنوں میں ڈپٹی کمشنر کیچ کی جانب سے عوامی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے پٹرول و ڈیزل اور مرغی کی قیمتوں میں توازن لانے کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صحافیوں کے کردار کو سراہا اور جشنِ بہاراں کیچ فیسٹیول 2026 کی کامیابی میں میڈیا کے مثبت کردار پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پریس کلب کی ڈیجیٹل لائبریری اور اسٹوڈیو کے قیام کے لیے 10 مئی سے قبل درخواست فراہم کی جائے جس پر ضلعی انتظامیہ ضروری اقدامات اٹھائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *