Banner

محبت انسان کا مرقع، محسنِ خلق، عجوبہ روزگار، مسیحائے دوراں

Share

Share This Post

or copy the link

محبت انسان کا مرقع، محسنِ خلق، عجوبہ روزگار، مسیحائے دوراں
حکیمِ عصر اور خدمتِ خلق کے معمار ڈاکٹر وقار احمد نیاز

منشاقاضی
حسبِ منشا

جب انسانیت دکھی ہو، جب غربت علاج سے محروم ہو، اور جب درد بے زبانی سے کراہ رہا ہو، تب اللہ تعالیٰ کچھ خاص لوگوں کو زمین پر بھیجتا ہے جو صرف انسان نہیں ہوتے وہ زندگی کا پیغام ہوتے ہیں۔ اُنہی نایاب ہستیوں میں ایک روشن ستارہ ڈاکٹر وقار احمد نیاز ہیں، جو نہ صرف ماہر حکمت اور طبّی بصیرت کے علمبردار ہیں، بلکہ ایک عظیم انسانی ہمدرد، مفکر، اور روحانی مسیحا کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ایک مشن، جو درد بانٹتا ہے، اور شفا بانٹتا ہے.. رحمن فاؤنڈیشن اور رحمن فری ڈائیلاسز سینٹر کے بانی و صدر کی حیثیت سے، ڈاکٹر صاحب گزشتہ بیس برس سے پاکستان کے مختلف شہروں لاہور، کراچی، جہلم، اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، اور سرائے عالمگیر میں زندگی سے جنگ لڑتے مریضوں کو مفت ڈائیلاسز جیسی اہم اور مہنگی طبی سہولت مہیا کر رہے ہیں۔ اس مشن کا دل ماڈل ٹاؤن، لاہور میں دھڑکتا ہے، جہاں روزانہ درجنوں قیمتی جانیں ڈاکٹر وقار احمد نیاز کی بصیرت، دعا، اور ٹیم کی انتھک محنت سے نئی سانسیں لیتی ہیں۔ یہ صرف علاج نہیں، بلکہ ایک زندگی کا احیاء ہے، ایک ایسا احسان ہے جسے نہ وقت مٹا سکتا ہے، نہ الفاظ میں سمیٹا جا سکتا ہے۔ طبابت کا وہ چہرہ جو اخلاص میں بھیگ چکا ہے.. ڈاکٹر صاحب کی حکمت صرف جڑی بوٹیوں تک محدود نہیں، بلکہ ان کا علم، فہم، اور جذبۂ خدمت روحانی و جسمانی شفا کا ایسا امتزاج ہے جو صرف اللہ کے نیک بندوں کو عطا ہوتا ہے۔ وہ ہر مریض کو صرف ایک فائل یا کیس نہیں سمجھتے، بلکہ ایک امانت، ایک دعا کا طالب اور ایک انسان سمجھ کر دیکھتے ہیں۔ رحمن فاؤنڈیشن ایک غیر سرکاری، غیر منافع بخش تنظیم ہے، مگر اُس کا دائرہ کار اور نفع اللہ کی رضا اور خلقِ خدا کی دعاؤں میں چھپا ہوا ہے۔ ایسے دور میں جب علاج ایک کاروبار بن چکا ہے، ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے خدمت کو عبادت کا درجہ دے کر معاشرے میں ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

محبت انسان کا مرقع، محسنِ خلق، عجوبہ روزگار، مسیحائے دوراں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us