Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسینوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسین

ویٹرنری شعبہ انسانی و حیوانی صحت کے باہمی ربط کو مضبوط بنانے میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: ورلڈ ویٹرنری ڈے کے موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ویٹرنری ماہرین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویٹرنری شعبہ انسانی و حیوانی صحت کے باہمی ربط کو مضبوط بنانے میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اینیمل ہیلتھ کے شعبے کو مستحکم بنانے کے ساتھ ویکسین کی مقامی تیاری کی جانب پیش رفت جاری ہے تاکہ مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ بنایا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لائیواسٹاک سیکٹر کی بہتری اور پیداوار میں اضافے کے لیے جدید اصلاحی پالیسیاں متعارف کروائی جا رہی ہیں جبکہ موسمیاتی تغیرات کے پیش نظر مویشیوں کی مقامی نسلوں کا تحفظ ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت لائیواسٹاک فارمز کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور زرعی پالیسی کے تحت ویلیو ایڈیشن اور برآمدات کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گوشت اور دودھ کی معیاری پیداوار کے لیے ویٹرنری لیبارٹریز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جبکہ اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس جیسے چیلنج سے نمٹنے میں ویٹرنری ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیری سیکٹر میں خواتین کو بااختیار بنانے، موبائل ویٹرنری سروسز کے ذریعے مویشی پال حضرات کو گھر کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے اور زونوٹک بیماریوں کی نگرانی کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کروانے کے اقدامات جاری ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مال مویشیوں کی مقامی نسلوں کا جینیاتی تحفظ صوبے کی معیشت اور ثقافت کے لیے نہایت اہم ہے اور حکومت اس شعبے کی ترقی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *