Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
رند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خانکلب کے آئین، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل ضروری ہے، نثار محمد مراد بھٹواسامہ بہانہ، افغانستان نشانہ اور ایک امریکن کی گواہیرند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خانکلب کے آئین، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل ضروری ہے، نثار محمد مراد بھٹواسامہ بہانہ، افغانستان نشانہ اور ایک امریکن کی گواہی

تعلیمی اداروں کی ترقی خطے کے مستقبل کی ضمانت ہے، ڈپٹی کمشنر لورالائی

ڈپٹی کمشنر لورالائی کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تفصیلی دورہ، تعلیمی معیار کی بہتری اور مسائل کے حل پر زور
لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں)ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے یونیورسٹی آف لورالائی کا ایک اہم اور جامع دورہ کیا، جس کا بنیادی مقصد ادارے کی تعلیمی کارکردگی، انتظامی امور اور طلبہ کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی کے چانسلر، رجسٹرار، فیکلٹی ممبران اور دیگر متعلقہ حکام سے ملاقات کی، جہاں ادارے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف شعبہ جات، کلاس رومز، لیبارٹریز، لائبریری اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے طلبہ سے براہِ راست بات چیت کرتے ہوئے ان کے مسائل، تعلیمی ضروریات اور سہولیات کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔ طلبہ نے بنیادی سہولیات کی کمی، ٹرانسپورٹ کے مسائل، جدید تعلیمی وسائل کی عدم دستیابی اور بعض شعبوں میں اساتذہ کی کمی جیسے امور کی نشاندہی کی۔یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو ادارے کی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں، بجٹ کی صورتحال اور درپیش چیلنجز کے بارے میں مفصل بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی کو انفراسٹرکچر کی بہتری، جدید لیبارٹریز کے قیام، ڈیجیٹل لائبریری کے فروغ اور ریسرچ کلچر کے استحکام کے لیے مزید وسائل درکار ہیں۔
ملاقات میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے، اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت، حاضری کے نظام کو مؤثر بنانے، امتحانی شفافیت کو یقینی بنانے اور طلبہ کے لیے سازگار تعلیمی ماحول کی فراہمی جیسے اہم امور زیر بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاع نے اس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، اور اس ضمن میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانا ناگزیر ہے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ یونیورسٹی کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام اور اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھے گی اور عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بہتری دراصل پورے خطے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔دورے کے اختتام پر یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی دلچسپی اور سنجیدہ کوششوں سے یونیورسٹی کو درپیش مسائل کے حل میں پیش رفت ہوگی اور ادارہ تعلیمی میدان میں مزید ترقی کرے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *