Banner
Daily Sahafat Quetta
October 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیانصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغی

بغیر عمارت سرکاری سکولوں کی رپورٹ فوری جمع کی جائے ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ(خ ن )ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ای او میل/فیمیل، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کوئٹہ کے تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے مختلف اہم فیصلے کیے گئے۔ نئے داخل شدہ بچوں کی تعداد اور ان کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر تفصیلی غور کیا گیا، جبکہ فنکشنل اور نان فنکشنل اسکولوں سے متعلق ڈیٹا بھی پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ سرکاری اسکولوں میں غیر حاضر عملے کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر آر ٹی سی ایم کی جانب سے دورہ کیے گئے سرکاری اسکولوں کی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں غیر حاضر اسٹاف کی نشاندہی کی گئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی کہ جن سرکاری اسکولوں کی عمارتیں موجود نہیں ہیں، ان کی تفصیلات فوری طور پر جمع کی جائیں تاکہ حکومت کی جانب سے وہاں عمارتوں کی تعمیر ممکن بنائی جا سکے۔ اسی طرح جن اسکولوں میں کلاس رومز کی کمی ہے، ان کی مکمل تفصیلات بھی جلد از جلد فراہم کی جائیں تاکہ نئے کلاس رومز کی تعمیر عمل میں لائی جا سکے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مختلف سرکاری اسکولوں میں واٹر ٹینکر، واش رومز اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے اور تمام بچوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *