Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

کوئٹہ: بی ایف اے کا کریک ڈاؤن، 11 غیر قانونی واٹر پلانٹس سیل


بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ شہر میں غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ بوتل بند پانی کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے متعدد واٹر پلانٹس کو سیل کر دیا۔ مختلف علاقوں میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران پرانا سبزل روڈ، مغربی بائی پاس اور جبل نور میں 3 واٹر پلانٹس سیل کیے گئے جہاں ناقص صفائی، چوہوں کی بیٹ، غیر رجسٹریشن اور غلط لیبلنگ جیسے سنگین مسائل سامنے آئے ۔علاوہ ازیں متعدد بوتل بند پانی کے نمونے لیکر تفصیلی لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوا دئیے گئے۔اسی طرح نوا کلی، کلی شابو اور چشمہ اچوزئی میں بھی مزید 3 واٹر پلانٹس کو سیل کیا گیا جہاں ٹینکوں میں الجی کی موجودگی، ایکسپائری تاریخوں میں گڑبڑ اور حفاظتی اقدامات کا فقدان پایا گیا۔ سرکی روڈ اور گردونواح میں 6 آر او پلانٹس کی جانچ کے دوران ایک یونٹ کو سیل جبکہ ایک کو جرمانہ کیا گیا۔ ڈبل روڈ اور سیٹلائٹ ٹاؤن میں بھی کارروائی کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 4 واٹر پلانٹس سیل کیے گئے جبکہ لیبارٹری تجزیہ کیلئے متعدد نمونے حاصل کیے گئے۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی حبیب اللہ خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کہ عوام کو محفوظ اور معیاری پینے کا بوٹلڈ واٹر فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر رجسٹرڈ اور ناقص پانی کی فراہمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری اپنی صحت کے تحفظ کیلئے صرف مستند اور رجسٹرڈ بوتل بند پانی کا استعمال یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گرمیوں کی آمد کے پیش نظر کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جا رہا ہے اور زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ایسی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ عوام کو ناقص پانی سے ہونے والی ممکنہ بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *