Banner
Daily Sahafat Quetta
November 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیانصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغی

جعلی پی آئی اے ایپ کا فراڈ، قومی ایئرلائن کی مسافروں کو وارننگ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جعلی ایپلیکیشنز کے حوالے سے مسافروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بک اور واٹس ایپ پر بعض عناصر خود کو ایئرلائن کا نمائندہ ظاہر کر کے صارفین کو دھوکہ دے رہے ہیں، اس لیے شہری صرف مستند ذرائع سے ہی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی جانب سے جاری کردہ آفیشل کسٹمر الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ کچھ افراد فیس بک اور واٹس ایپ پر پی آئی اے کے نام سے جعلی موبائل ایپلیکیشنز کی تشہیر کر رہے ہیں اور صارفین کو انہیں ڈاؤن لوڈ کرنے پر آمادہ کر رہے ہیں۔

ایئرلائن نے واضح کیا ہے کہ پی آئی اے کسی بھی غیر سرکاری لنک یا ایجنٹ کے ذریعے ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کی سہولت فراہم نہیں کرتی اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف گوگل پلے اسٹور، ایپل ایپ اسٹور یا پی آئی اے کی آفیشل ویب سائٹ www.piac.com.pk سے ہی ایپ حاصل کریں۔

الرٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صارفین کسی بھی غیر تصدیق شدہ ذریعے کو اپنی ذاتی یا مالی معلومات فراہم نہ کریں کیونکہ اس سے مالی نقصان کا خدشہ ہو سکتا ہے۔ پی آئی اے کے مطابق حالیہ دنوں میں سائبر فراڈ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں جعلساز پی آئی اے کے لوگو اور نام کا استعمال کرتے ہوئے واٹس ایپ پر خصوصی رعایتی آفرز کا جھانسہ دیتے ہیں اور صارفین سے فائل ڈاؤن لوڈ کرواتے ہیں، جس کے نتیجے میں موبائل فون ہیک ہو جاتا ہے اور ایزی پیسہ یا بینک اکاؤنٹس سے رقم نکال لی جاتی ہے۔

قومی ایئرلائن نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی آفر یا معلومات کی تصدیق صرف آفیشل چینلز سے کریں اور مشکوک لنکس یا پیغامات پر ہرگز کلک نہ کریں۔ مزید برآں بکنگ اور معلومات کے لیے پی آئی اے کے ہیلپ لائن نمبر 111-786-786 یا آفیشل ویب سائٹ سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *