Banner
Daily Sahafat Quetta
October 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیانصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغی

اسلام آباد مذاکرات کا ممکنہ دوسرا دور، پنجاب سے بھاری نفری وفاقی دارالحکومت پہنچ گئی

اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور کے لیے وفاقی دارالحکومت میں انتظامات جاری ہیں، سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور پنجاب سے اضافی پولیس نفری وفاقی دارالحکومت پہنچ گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ممکنہ طور پر امریکا اور ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں جہاں شہر کے حساس مقامات اور ریڈ زون کے باہر پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز اور ایف سی کی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد کے ریڈزون میں غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ روک دیا گیا ہے، اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر اضافی ناکے لگادیے گئے ہیں، کالے شیشے والی گاڑیوں یا شیڈ کے استعمال پر مزید سختی کی جا رہی ہے۔

پنجاب پولیس کے ایک ڈی آئی جی ،8 ڈی پی اوز اور 16 ایس ایس پیز و ایس پیز کی سربراہی میں پنجاب پولیس کی اڑھائی ہزار سے زائد کی نفری اسلام آباد پہنچ گئی جن میں ایلیٹ فورس کے 8 سو کمانڈوز بھی شامل ہیں۔ تمام فورس وی وی آئی پیز کی اسلام آباد موجودگی تک اسلام آباد موجود رہ کر سیکورٹی خدمات کے لیے اسلام آباد پولیس کی معاونت کی خدمات سرانجام دے گی۔

اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر اضافی ناکہ بندی کی گئی ہے اور شہر میں داخل ہونے والی ہرگاڑی کی تلاشی لی جا رہی ہے، سڑکوں پر صفائی کروائی جا رہی ہے اور فٹ پاتھوں پر رنگ روغن کیا جا رہا ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ممکنہ مذاکرات کے پیش نظر ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹرانسپورٹ یونینز اور راولپنڈی پولیس کا خصوصی اجلاس ہوا، جس کی سربراہی سیکرییٹری آر ٹی اے اسد شیرازی اور چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے کی، ضلعی انتظامیہ اور سینئر پولیس حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ آج رات 12 بجے سے راولپنڈی اسلام آباد کے تمام ٹرانسپورٹ اڈے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی اور ڈی کلاس ٹرانسپورٹ اڈے بھی بند کردیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد سے دیگر اضلاع کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ، ٹریفک معطل رہے گی، دیگر اضلاع سے راولپنڈی اور اسلام آباد آنے والی ٹریفک بھی معطل رہے گی جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میں انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ بحال رہے گی۔

راجا خاقان جمیل صدر پیرودھائی جنرل بس اسٹینڈ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے رات 12 بجے ٹرانسپورٹ اڈے بند رکھنے کا کہا گیا ہے۔

ایران امریکہ جنگ بندی امن مذاکرات کے اسلام آباد میں متوقع دوسرے راؤنڈ کے حوالے سے پبلک ٹرانسپورٹ سمیت ٹورازم اور رینٹ اے کار سروس کو بھی 26 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، میڑو ریڈ اور گرین الیکٹرک بس سروس کو وی آئی پیز کی آمد سے 72 گھنٹے قبل بند کیا جائے گا۔

میڑو بس اور الیکٹرک بس سروس کو وفود کی آمد سے قبل مخصوص وقت تک آپریشنل رکھنے کا فیصلہ عوامی سفری سہولیات کے پیش نظر کیاگیا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کو بھی فوری طور بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور گڈز ٹرانسپورٹ سروس گاڑیاں وفود کی آمد سے 72 گھنٹے قبل تک آمد و رفت جاری رکھ سکیں گی۔

گڈز ٹرانسپورٹ کو فوری بند نہ کرنے کا مقصد راولپنڈی سے آزاد کشمیر سمیت دیگرعلاقوں تک اشیائے خورونوش کی سپلائی ممکن بنانا ہے اور ضلعی کچہری کے زیر تعمیر منصوبے کے لیے مال بردار گاڑیوں کو بھی سامان پہنچانے کے لیے خصوصی اجازت ہوگی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *