Banner
Daily Sahafat Quetta
November 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صحافیوں کا تحفظ، آزادی صحافت اور اظہارِ رائے کا حق جمہوری معاشرے کی بنیادی ضرورت ہیں، جمال شاہ کاکڑقلعہ سیف اللہ میں سیاسی و قبائلی رہنما کے فرزند پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، 3 افراد زخمی23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 2026 کا آغاز 3 نومبر سے مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگاپولیس حوالدار یاسر کی مداخلت نے میرا گھر اجاڑ دیا، سابقہ اہلیہ اور اہلکار کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، محمد آصفبابائے سیاست انور سیف اللہ خان کی ملک کیلئے خدمات قابل تعریف ہےفاٹا کو دس سال بعد بھی بندوبستی نظام نہیں مل سکا، انضمام کے نتائج پر سنجیدہ سوالات ہیں، مولانا فضل الرحمٰنسندھ حکومت کے تعاون سے ضلع میرپورخاص اور عمرکوٹ کے غیر رسمی تعلیمی مراکز کے لیے ڈیجیٹل ٹیبلٹس کی تقسیمسپریم کورٹ کے دو بنچز 4 سے 6 نومبر تک کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گےعوامی مسائل کا حل افسران اپنی ذمہ داری سمجھیں، چیف سیکرٹری بلوچستانآغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج کے منصوبوں میں تاخیر اور بھرتیوں پر سینیٹ ذیلی کمیٹی کے تحفظاتصحافیوں کا تحفظ، آزادی صحافت اور اظہارِ رائے کا حق جمہوری معاشرے کی بنیادی ضرورت ہیں، جمال شاہ کاکڑقلعہ سیف اللہ میں سیاسی و قبائلی رہنما کے فرزند پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، 3 افراد زخمی23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 2026 کا آغاز 3 نومبر سے مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگاپولیس حوالدار یاسر کی مداخلت نے میرا گھر اجاڑ دیا، سابقہ اہلیہ اور اہلکار کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، محمد آصفبابائے سیاست انور سیف اللہ خان کی ملک کیلئے خدمات قابل تعریف ہےفاٹا کو دس سال بعد بھی بندوبستی نظام نہیں مل سکا، انضمام کے نتائج پر سنجیدہ سوالات ہیں، مولانا فضل الرحمٰنسندھ حکومت کے تعاون سے ضلع میرپورخاص اور عمرکوٹ کے غیر رسمی تعلیمی مراکز کے لیے ڈیجیٹل ٹیبلٹس کی تقسیمسپریم کورٹ کے دو بنچز 4 سے 6 نومبر تک کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گےعوامی مسائل کا حل افسران اپنی ذمہ داری سمجھیں، چیف سیکرٹری بلوچستانآغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج کے منصوبوں میں تاخیر اور بھرتیوں پر سینیٹ ذیلی کمیٹی کے تحفظات

وزیراعظم کی امیرِ قطر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے دوحہ میں انتہائی گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے پاکستانی عوام کی جانب سے امیرِ قطر کا شکریہ ادا کیا، قطر کی فضائی حدود میں داخلے پر پاکستانی طیارے کے استقبال کے لیے قطری لڑاکا طیارے بھیج کر غیرمعمولی مہمان نوازی اور خیرسگالی کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نے اس اقدام کو قطر کی روایتی مہمان نوازی اور دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی عکاسی قرار دیا۔

ملاقات کے دوران خلیجی خطے سمیت بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی، ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کشیدگی میں کمی، مکالمے اور عالمی سطح پر قریبی رابطہ کاری کے ذریعے امن و استحکام کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے قطر اور دیگر علاقائی ممالک کو نشانہ بنانے والے حملوں کی شدید مذمت کی، قطر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے دیرینہ تعلقات کا جائزہ لیا، سیکیورٹی، دفاع اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں ہونے والی مثبت اور نتیجہ خیز گفتگو پاکستان کے قطر اور خلیجی ممالک کے ساتھ مضبوط اور تاریخی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے وزیرِ اعظم کے جہاز کو حفاظتی حصار میں ایئر پورٹ تک چھوڑا، وزیرِ اعظم نے قطری قیادت اور پائیلٹس کا اس شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا۔

قطر کے وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المریخی نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا پر تپاک استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد کو قطری مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی دی، وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کی آمد پر دوحہ ائیرپورٹ اور دوحہ شہر کو پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیرِ اعظم کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔

قبل ازیں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی اہم ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جو سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے نے جاری کیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاک سعودی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے باہمی شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

سعودی ولی عہد نے پاک سعودی اسٹرٹیجک تعاون کو سراہتے ہوئے اسے مزید مستحکم بنانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں کی تعریف کی۔ ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ خطے میں امن کے قیام کے حوالے سے اقدامات زیر بحث آئے۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف اور سید عاصم منیر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *