Banner

پاکستان نے ذمہ دار ریاست کے طور پر عالمی سطح پر اپنی پہچان مضبوط کی، سلیم کھوسہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

پاکستان مسلم لےگ(ن) کے پارلےمانی لےڈر و صوبائی وزےر مواصلات میر سلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے عالمی سطح پر ایک ذمہ دار اور امن دوست ملک کے طور پر اپنی پہچان مزید مضبوط کی ہے‘انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران امریکہ تنازعے کے دوران پاکستان کی سفارتی کاوشیں قابل تحسین ہیں، جن کے باعث پاکستان کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ قیادت نے نہایت بصیرت اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک متوازن خارجہ پالیسی اپنائی، جو ملکی مفادات کے عین مطابق ہے‘میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی سمیت پورا صوبہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بہترین قیادت اور سفارتی بصیرت کو سراہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف اپنے قومی وقار کا تحفظ کیا بلکہ عالمی امن کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے

 

‘انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کا مثبت اور ذمہ دارانہ کردار مستقبل میں بھی عالمی سطح پر ملک کے امیج کو مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا

پاکستان نے ذمہ دار ریاست کے طور پر عالمی سطح پر اپنی پہچان مضبوط کی، سلیم کھوسہ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us