Banner

حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے،صادق عمرانی

حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے،صادق عمرانی
Share

Share This Post

or copy the link

بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے ہزار گنجی کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے، اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر اپنے بیرونی آقا¶ں کی ایماءپر بزدلانہ کارروائیوں سے صوبے کا امن و امان خراب کرنا چاہتے ہیں جس میں انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح اور خصوصاً خطے کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ شہر میں دہشت گردی کے واقعے کا رونما ہونا پاکستان اور خصوصاً بلوچستان میں قیام امن کیلئے جاری کوششوں کو خراب کرنا ہے، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعے میں معصوم شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر انہیں دلی دکھ اور افسوس ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے لیکن دہشت گرد عناصر آسان اہداف کو نشانہ بنا کر خوف وہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوگی, صوبائی وزیر نے فائرنگ کے واقعے میں جانبحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعاءکی کہ اللّٰہ تعالیٰ تمام مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاءفرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاءکرے، انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعاءکی ہے

حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے،صادق عمرانی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us

Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/dailysah/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481