Banner

اورماڑہ میں ٹرالر مافیا کی یلغار، مقامی ماہی گیر فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گئے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اورماڑہ میں ٹرالر مافیا کی یلغار، مقامی ماہی گیر فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گئے
غیر قانونی ٹرالنگ سے سمندری حیات تباہ، حکومتی رٹ کو سنگین چیلنج کارروائی نہ ہوئی تو احتجاج کرینگے۔ پیرمحمد کاکڑ
مقامی ماہی گیروں کی زندگی اجیرن بنادی گئی ہے۔نوٹس کیا جائے۔ زبیر مسافر
کوئٹہ(پ ر) پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و کیسکو لیبر یونین کے مرکزی صدر پیر محمد کاکڑ، جنرل سیکرٹری پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان، گوادر فشر مین ورکر یونین کے حاجی خداہیداد واجو، یونس انور، بلوچ فشر مین محنت کش یونین اورماڑہ کے رہنما زبیر مسافر، اور صدر دی بلوچ فشرمین محنت کش اورماڑہ زبیر مسافر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اورماڑہ کی ساحلی حدود میں ٹرالر مافیا کی بڑھتی ہوئی مداخلت اور غیر قانونی شکار نے مقامی ماہی گیروں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑے ٹرالرز جدید اور ممنوعہ جالوں کے ذریعے سمندری وسائل کو بے دریغ لوٹ رہے ہیں، جس کے باعث نہ صرف قیمتی آبی حیات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ مقامی ماہی گیروں کا روزگار بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ٹرالنگ کے نتیجے میں غریب ماہی گیروں کے جال کٹ کر ضائع ہو رہے ہیں، ان کی کشتیاں نقصان کا شکار بن رہی ہیں اور ان کے خاندان شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہیں۔
رہنماؤں نے واضح کیا کہ متعلقہ اداروں کی غفلت اور مسلسل خاموشی نے ٹرالر مافیا کو مزید طاقتور اور بے لگام بنا دیا ہے، جو نہ صرف مقامی آبادی کے لیے بلکہ حکومتی رٹ کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید گھمبیر ہو سکتی ہے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، مشیر فشریز برکت علی رند، چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیں، گوادر اور اورماڑہ کی سمندری حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ پر سخت پابندی عائد کریں، ٹرالر مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں اور متاثرہ ماہی گیروں کے نقصانات کا فوری ازالہ یقینی بنائیں۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر ماہی گیروں کے حقوق کا تحفظ نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

اورماڑہ میں ٹرالر مافیا کی یلغار، مقامی ماہی گیر فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گئے

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us