Banner
Daily Sahafat Quetta
November 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حاجی محمد مالک کی خدمات کو خراجِ عقیدت، محترمہ نصرت سلیم سے تعزیتی ملاقاتہیلتھ ایڈوائزر خیبرپختونخوا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر نے ہیلتھ سیکرٹری کے ہمراہ خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہسپتال کا خصوصی دورہحضرت پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ ایک معروف صوفی بزرگ اور مذہبی شخصیت ہیںنوجوانوں کو روزگار کی فراہمینیلسن منڈیلاایران کے جزیرہ قشم پر امریکی حملے کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیامسٹر پتلو کے پروگرام کے اجازت نامے کی اصل شرائط سامنے آگئیں، انتظامیہ کی غفلت پر سوالاتٹرمپ کا ایران سے معاہدے کا عندیہ، مگر ایک گھنٹے میں جوہری تنصیب پر حملے کی دھمکی بھی دے دیبیوی کو آگ لگانے کے الزام میں انٹیلی جنس بیورو کے ملازم کی اپیل خارجایک سال میں قوم پر واجب الادا قرض میں 6210 ارب روپے کا اضافہحاجی محمد مالک کی خدمات کو خراجِ عقیدت، محترمہ نصرت سلیم سے تعزیتی ملاقاتہیلتھ ایڈوائزر خیبرپختونخوا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر نے ہیلتھ سیکرٹری کے ہمراہ خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہسپتال کا خصوصی دورہحضرت پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ ایک معروف صوفی بزرگ اور مذہبی شخصیت ہیںنوجوانوں کو روزگار کی فراہمینیلسن منڈیلاایران کے جزیرہ قشم پر امریکی حملے کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیامسٹر پتلو کے پروگرام کے اجازت نامے کی اصل شرائط سامنے آگئیں، انتظامیہ کی غفلت پر سوالاتٹرمپ کا ایران سے معاہدے کا عندیہ، مگر ایک گھنٹے میں جوہری تنصیب پر حملے کی دھمکی بھی دے دیبیوی کو آگ لگانے کے الزام میں انٹیلی جنس بیورو کے ملازم کی اپیل خارجایک سال میں قوم پر واجب الادا قرض میں 6210 ارب روپے کا اضافہ

لورالائی یونیورسٹی میں کرپشن اور نااہلی عروج پر پہنچ چکی ہے، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی

لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں )پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی لورالائی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لورالائی یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر، جو کرپشن، نااہلی اور غیر قانونی اقدامات کی بدترین مثال بن چکے ہیں، نے اپنے دورِ تعیناتی میں ادارے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ان کی پالیسیوں نے یونیورسٹی، تعلیم، طلبہ، اساتذہ اور ملازمین سب کو متاثر کیا ہے۔
طلباء کیلئے تعمیر شدہ ہاسٹلز تاحال حوالے نہیں کیے جا رہے، اساتذہ کے ساتھ امتیازی سلوک اور انتقامی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ طلباء و طالبات کیلئے لیپ ٹاپ اور اسکالرشپ میں کھلے عام کرپشن اور میرٹ کی پامالی ہو رہی ہے۔ فیسوں میں مسلسل اضافہ کیا گیا ہے اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات میں کمی کر دی گئی ہے۔ نئی تعیناتیوں میں سفارش، اقربا پروری اور میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں، جبکہ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے بجائے رشوت اور سفارش پر نئی بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔
یونیورسٹی کا ماحول اس قدر خراب کر دیا گیا ہے کہ یہ تعلیمی ادارہ کم اور جیل زیادہ محسوس ہوتا ہے، جہاں طلباء و طالبات قیدیوں اور اساتذہ و ملازمین سیکیورٹی گارڈز کی مانند بنا دیے گئے ہیں۔ گزشتہ اور حالیہ لیپ ٹاپ اسکیموں میں کرپشن اور میرٹ پامالی کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی، اسی طرح ترقیاتی کاموں میں کرپشن اور غیر معیاری تعمیرات پر بھی متعلقہ حکام کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔
مزید برآں، موجودہ وائس چانسلر کی کنٹریکٹ مدت بھی ختم ہو چکی ہے، اس کے باوجود عہدے پر برقرار رہنا غیر قانونی اور قابلِ مذمت عمل ہے۔
ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس غیر قانونی وائس چانسلر کو عہدے سے فارغ کیا جائے اور میرٹ، شفافیت اور اہلیت کی بنیاد پر نئے وائس چانسلر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ بصورتِ دیگر، پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لورالائی دیگر طلبہ تنظیموں کے ساتھ مل کر سخت اور بھرپور احتجاج کا اعلان کرے گی، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *