Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمیساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمی

ترقی افسران کے کیرئیر اور ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے،آئی جی محمد طاہر

انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ پولیس افسران کے کیرئیر کا اہم حصہ اور اس کی ذمہ داریوں میں اضافے کا عکاس ہے۔ ماتحت سٹاف سے بہتر پرفارمنس لینا سپروائزری افسران کی ذمہ داری ہے لہٰذا ترقی پانےو الے افسران اپنا کمانڈنگ رول مزید تندہی کے ساتھ ادا کریں گے تو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دی گئی ذمہ داری بہتر اور موثر طریقے سے انجام دے سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پولیس بلوچستان نے سینٹرل پولیس آفس میںایس ایس پی رینک پرترقی پانے والے پولیس افسران نوید عالم اور شیرعلی کو بیجز لگانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہراورایڈیشنل آئی جی پولیس آغامحمد یوسف نے ایس ایس پی رینک پر ترقی پانے والے دو افسران کو بیجز لگائے۔آئی جی پولیس بلوچستان نے کہاکہ سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کی گائیڈلائنز کے مطابق شہریوں کو خدمات کی فراہمی اور جرائم کے قلع قمع کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور عام شہری کے ساتھ تعاون اور جدید پولیسنگ کے نظام کے مطابق شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے جبکہ پولیس کے مثبت تشخص کو مضبوط بناتے ہوئے احساسِ تحفظ کے احساس کو اجاگر کیا جائے۔آئی جی پولیس بلوچستان نے ترقی پانے والے افسران کو محکمانہ ترقی پر مبارک باد دی۔ترقی پانے والے افسران نے شہریوں کی خدمت اور تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بی سی اشفاق احمد ، ایڈیشنل آئی جی جاوید علی مہر ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر حسن اسد علوی، ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت ، ڈی آئی جی فنانس سہیل احمد شیخ ،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ طاہر علاالدین ،ڈی آئی جی ٹیلی شاد بن مسیح،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایہ ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی اور ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام خان مندوخیل بھی موجود تھے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *