Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کیلئے اہم معاہدہ طے پاگیا بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام مزید مستحکم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹیتعمیراتی شعبے کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہوگی، حاجی عبدالمالک کاکڑبلوچستان کا تعلیم یافتہ نوجوان مایوسی کا شکارصفدر خان باغی نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر عبدالحق فاروقی کی شادی کے ولیمہ میں شرکتپشتون تہذیب و ثقافت سماجی انصاف ،توانائی و مکالمے کا متلاشی !!،،،پشتون کلچر ڈے 23 ستمبر کو منایا جائے، سردار منظور کاکڑایرانی حملوں میں متاثرہ خلیجی توانائی تنصیبات کی بحالی کے لیے امریکا نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کر دیفیلڈ مارشل کی فارمیشنز کو ہمہ وقت چوکس رہنے اور اعلیٰ آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایتاقوام متحدہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردیپیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیابلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کیلئے اہم معاہدہ طے پاگیا بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام مزید مستحکم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹیتعمیراتی شعبے کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہوگی، حاجی عبدالمالک کاکڑبلوچستان کا تعلیم یافتہ نوجوان مایوسی کا شکارصفدر خان باغی نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر عبدالحق فاروقی کی شادی کے ولیمہ میں شرکتپشتون تہذیب و ثقافت سماجی انصاف ،توانائی و مکالمے کا متلاشی !!،،،پشتون کلچر ڈے 23 ستمبر کو منایا جائے، سردار منظور کاکڑایرانی حملوں میں متاثرہ خلیجی توانائی تنصیبات کی بحالی کے لیے امریکا نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کر دیفیلڈ مارشل کی فارمیشنز کو ہمہ وقت چوکس رہنے اور اعلیٰ آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایتاقوام متحدہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردیپیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

نامکمل ترقیاتی منصوبے فوری مکمل کیے جائیں، بابر خان

سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کی زیرِ صدارت صوبے میں جاری نامکمل ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور درپیش مسائل کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبے کے تمام چھ زونز کے چیف انجینئرز، سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ضلعی ایگزیکٹو انجینئرز نے بذریعہ زوم شرکت کی اجلاس کے دوران صوبے بھر کے ضلعی ایگزیکٹو انجینئرز نے فرداً فرداً اپنے اپنے اضلاع میں جاری مگر تاحال نامکمل منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی بریفنگ میں ان منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں جن میں تکنیکی مسائل مالی مشکلات اور دیگر انتظامی امور شامل تھے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیااس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے نامکمل منصوبوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تمام منصوبے جو کسی بھی وجہ سے التوائ کا شکار ہیں انہیں فوری طور پر مکمل کیا جائے انہوں نے واضح کیا کہ تاخیر کے حوالے سے کسی قسم کا جواز یا بہانہ قابل قبول نہیں ہوگا انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس سنگین مسئلے کے حل کے لیے سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کریں ان کا کہنا تھا کہ نامکمل منصوبے نہ صرف عوامی فلاح و بہبود میں رکاوٹ بنتے ہیں بلکہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی مجموعی کارکردگی پر بھی منفی اثرات مرتب کرتے ہیں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا کہ تمام زیر التواء منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے اور پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *