Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئیحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئی

پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر عالمی برادری میں اپنا مثبت اور مؤثر کردار ادا کر رہا ہے،میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان ایک حساس خطہ ہے جہاں حالات میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں تاہم صوبائی حکومت دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کسی بھی صورت ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے اور اس جدوجہد میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو سمیت سینکڑوں کارکنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز جیکب آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی و چیف وہپ میر اعجاز حسین جکھرانی سے ان کے والد میر احمد نواز المعروف میر بابل خان جکھرانی کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایرانی پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کی کوئی سرکاری قیمت مقرر نہیں کی گئی سرحدی علاقوں میں محدود سطح پر ایرانی پیٹرول کی غیر رسمی تجارت ہوتی ہے تاہم صوبے کے دیگر علاقوں میں پیٹرولیم مصنوعات کے وہی سرکاری نرخ لاگو ہیں جو ملک کے دیگر حصوں میں نافذ ہیں عالمی صورتحال، خصوصاً امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر جنگ بندی نہ ہوتی تو اس کے اثرات پورے خطے، بالخصوص بلوچستان پر شدید مرتب ہوتے کیونکہ صوبہ جغرافیائی طور پر ہمسایہ ممالک کے قریب واقع ہے۔ انہوں نے صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور بالخصوص فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی دانشمندانہ حکمت عملی کے باعث نہ صرف پاکستان کو ایک بڑے بحران سے بچایا گیا بلکہ عالمی سطح پر ملک کا وقار بھی بلند ہوا ہے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر عالمی برادری میں اپنا مثبت اور مؤثر کردار ادا کر رہا ہے جو پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میر احمد نواز خان المعروف میر بابل خان جکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نقصان صرف جکھرانی خاندان یا قبیلے کا نہیں بلکہ پورے علاقے کے قبائل کا اجتماعی نقصان ہے جس کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی اس موقع پر صوبائی وزراء میر سلیم کھوسہ، میر ظہور بلیدی، عبدالمجید بادینی، مولوی نور اللہ، حاجی برکت رند سمیت دیگر معززین بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *