Banner
Daily Sahafat Quetta
September 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہکوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہ

بلوچستان ڈیجیٹل پبلشرز فورم کا ڈیجیٹل میڈیا پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار

بلوچستان ڈیجیٹل پبلشرز فورم کا ایک اہم اجلاس صدر سید علی شاہ ایڈیٹر کوئٹہ وائس کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں جئیند بلوچ انتخاب، ظفر اچکزئی روزنامہ قدرت، بیبرگ بلوچ روزنامہ آزادی اور سہیل بلوچ روزنامہ الجزیرہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے مجوزہ ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کو غیر مشاورتی، ناقص اور غیر واضح قرار دیتے ہوئے اسے یکسر مسترد کر دیا گیا۔ فورم کے ترجمان کے مطابق، پالیسی کا ڈرافٹ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر نہ کرنا اور محض کاغذی کارروائی کے لیے اجلاس بلانا تشویشناک عمل ہے۔شرکا نے ڈیلی نیوز پیپرز ایڈیٹرز کونسل کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے لیے الگ سے بجٹ مختص کیا جائے، پرنٹ میڈیا کے موجودہ بجٹ میں کٹ لگانا صوبے کے روایتی پریس کو ختم کرنے کے مترادف ہوگا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بلوچستان ایک حساس علاقہ ہے جہاں صحافی سیکیورٹی خطرات اور “رپورٹرز وداٹ بارڈرز” جیسے بین الاقوامی اداروں کی جانب سے نشاندہی کردہ “لائن آف فائر” میں رہ کر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں سرکاری اشتہارات میں کمی یا غیر واضح پالیسی ہزاروں نوجوانوں کے روزگار کو متاثر کرے گی۔فورم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کو وفاقی حکومت اور دیگر صوبوں کے فریم ورک سے ہم آہنگ کرتے ہوئے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ازسرِ نو ترتیب دیا جائے۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ میڈیا کو پرنٹ، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کی واضح کیٹیگریز میں تقسیم کر کے متوازن پالیسی بنائی جا(باقی صفحہ 2بقیہ نمبر 5)

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *