Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئیحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئی

وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کردیا۔

وفاقی دارالحکومت میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ پھرمشکل حالات میں مخاطب ہوں، پورے خطے میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں بےپناہ اضافےنےبھی پاکستان کولپیٹ میں لے رکھا ہے، پوری کوشش کی قومی وسائل کو عوام کیلئے استعمال کیا جائے، پاکستان کوبھی تیل کی بڑھتی قیمتوں نے لپیٹ میں لےرکھا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے، مہنگائی نےدنیا کی طاقت ورمعیشتوں کی کمرتوڑدی ہے، پاکستان بھی اس سےبُری طرح متاثر ہو رہا ہے، اچھی طرح جانتا ہوں عام آدمی کس طرح زندگی گزارتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ تین ہفتوں میں قومی وسائل سے129ارب کی سبسڈی دی گئی، قیامت خیز طوفان کو سبسڈی کے ذریعےعوام تک پہنچنےنہیں دیا، دُعا ہےجلد سےجلد جنگ ختم اور امن قائم ہوجائے، فیلڈ مارشل،اسحاق ڈارجنگ بندی کےحوالےسے کوششیں کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ قومی وسائل محدود ہیں، صدرمملکت کا مشکور ہوں انہوں نے قومی قیادت کو اکٹھا کیا، چاروں صوبوں کےوزرائےاعلیٰ کواجلاس میں بلایا گیا، ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس میں بھرپورمشاورت کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی مد میں عوامی ریلیف کے لیے اقدامات کیے، عوام کو درپیش مسائل کا ادراک رکھتےہیں، گزشتہ روز کے اعلانات کے مطابق موٹرسایئکل سوارکوسبسڈی دی جائے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹرینوں میں اکانومی کلاس کے کرائے نہیں بڑھائے جائیں گے، حکومت نےحتی المقدورکوشش کی ہے کہ عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے قومی وسائل کواستعمال کیا جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ موٹرسایئکل سواروں کو100روپےفی لیٹرسبسڈی دی جائے گی، مال بردار اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو بھی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ بسوں کو ماہانہ ایک لاکھ روپے سبسڈی دیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *